هدیه مبلغین



    خدایا ! تجھے امام حسین علیہ السلام Ú©ÛŒ مظلومیت کا واسطہ ہمیں رزق حلال کمانے Ú©ÛŒ توفیق عطا فرما اور ہمارا شمار امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف Ú©Û’ حقیقی پیروکاروں میں سے فرما .آمین یا ربّ العالمین بحق محمد Ùˆ آلہ الطاہرین.  

     پانچواں درس

   نماز Ú©ÛŒ اہمیت (Ù¡)

قال اللہ تبارک و تعالیٰ : أقیمواالصلٰوة ولا تکونوا من المشرکین .

ترجمہ: نماز قائم کرو اور مشرک مت بنو!

عزیزان گرامی ! نماز ایک ایسیعبادت ہے جسے انبیاء کرام اور آئمہ معصومین علیہم السلام کے لئے سر لوحہ عبادت ، اسلام کاپرچم ، مومن کی معراج ، اعمال کے لئے میزان اور پیغمبرصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آنکھوں کی ٹھنڈک قرار دیا گیا ہے.

    نماز ایسی عبادت ہے جس سے دل Ú©Ùˆ سکون ØŒ روح کوتازگی ØŒ رنج وغم سے نجات حاصل ہوتی ہے . نمازہی ہے جو انسان Ú©Ùˆ شیطان Ú©Û’ وسوسوں سے محفوظ رکھتی ہے اور قبر میں اس Ú©ÛŒ مونس Ùˆ مدد گار ثابت ہوتی ہے.نماز ہی ہے جو انسان Ú©Û’ اعمال Ú©ÛŒ قبولیت میں اہم کردار رکھتی ہے اور اسے قیامت Ú©Û’ ہولناک عذاب سے بچاتی ہے .

     نماز Ú©ÛŒ اہمیت اس قدر زیادہ ہے کہ اسے دین اسلام میں وہی مقام دیا گیا جو سر Ú©Ùˆ بدن Ú©ÛŒ نسبت عطا کیا گیا جس طرح سر Ú©Û’ بغیر بدن Ú©ÛŒ شناخت مشکل ہے اسی طرح نماز Ú©Û’ بغیر اسلام اور مسلمان Ú©ÛŒ پہچان مشکل ہے .

    عزیزان گرامی ! حقیقی شیعہ، حقیقی ماتمی وہی ہے جونماز Ú©Ùˆ کسی حال میں تر Ú© نہ ہونے دے.اس لئے کہ نماز ہی Ú©Û’ ذریعہ سے ہم امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشیف Ú©Ùˆ راضی کر سکتے ہیںجیسا کہ روایات میں ملتا ہے : شیعتنا من اتّبعنا فی اعمالنا. ہمارا شیعہ وہ جو اعمال میں ہماری پیروی کرے . بے نمازی شخص Ú©Ùˆ قیامت شفاعت آل محمد علیہم السلام نصیب نہیں ہو Ú¯ÛŒ چاہے وہ کتنے ہی اعمال بجالائے. اس لئے کہ قیامت سب سے پہلا سوال ہی نماز Ú©Û’ بارے میں ہوگا.خاص طور پر میرے نوجوان بھائی اس نکتہ پر توجہ کریں اس لئے کہ نوجوان اور جوان کسی بھی قوم سرمایہ ہوتے ہیں اور شیطان بھی انہیں Ú©Ùˆ زیادہ گمراہ کرتا ہے .لیکن جو امام زمانہ ارواحنا لہ الفداء Ú©Û’ سپاہی ہیں وہ پنجگانہ نماز تو دور Ú©ÛŒ بات اپنی نماز تہجد بھی قضا نہیں ہونے دیتے اس لئے کہ وہ جانتے ہیں کہ کس چیز میں ان Ú©Û’ مولا Ùˆ آقا Ú©ÛŒ خوشنودی ہے.اور پھر جب کوئی نوجوان مصلائے عبادت پر آکر کھڑا ہوتا ہے تو آواز ربّ العزت آتی ہے اے ملائکہ ! آؤ دیکھو جس آدم پر Ú©Ù„ تم اعتراض کر رہے تھے آج اسی کا نوجوان فرزند اپنی تمام ترت مصروفیات Ú©Ùˆ Ú†Ú¾ÙˆÚ‘ کر میری بارگاہ میں سر جھکائے ہوئے ہے.آپ نوجوان ہیں خدانے آپ Ú©Ùˆ نوجوانی اور جوانی Ú©ÛŒ نعمت عطاکی اس سے بھر پور فائدہ اٹھاؤ اور اس دن Ú©ÛŒ ندامت Ùˆ پشیمانی سے اپنے آپ Ú©Ùˆ نجات دو.خود بھی نماز Ù¾Ú‘Ú¾Ùˆ اور اپنے دوتوں Ú©Ùˆ بھی اسکی عادت ڈالو .

عزیزان گرامی! نماز کی اہمیت اس قدر زیادہ ہے کہ فروع دین میں سے جس قدر قرآن نے نماز پر تاکید کی اس قدر کسی اور حکم کے بارے میں نہیں کی . تقریبا ٨٤ مقامات پر نماز کا حکم دیا گیا . نماز کی ااہمیت کا پتہ اس کے آثار سے چلتا ہے .ہم آنے والے چند روز اسی موضوع پر گفتگو کریں گے تا کہ میرے نوجوان بھائیوں کے لئے اس اہمیت واضح ہو جائے اس لئے کہ ہمارے خیال کے مطابق جو لوگ نماز سے نزدیک نہیں جاتے اس کی وجہ ان کا اس کی اہمیت سے آگاہ نہ ہونا ہے ورنہ کونسا مومن ایسا ہو سکتاہے کہ اسے نماز کے نہ پڑھنے کے نقصانات اور اس پڑھنے کے اجر و ثواب کا علم ہو اور اس کے باوجود وہ اسے ترک کر دے.



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 next