آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ دوم)



 

دوسرے ۔ تکبیرة الاحرام

س یہ تکبیرة الاحرام کیا ہے؟

جواب: تمہارااللہ اکبر کہنا اس حالت میں کہ تم اپنے قدموں پر کھڑے اور اپنی جگہ ساکت ہوکر قبلہ کی طرف رخ کرکے عربی زبان میں اس کو ادا کرو‘کلمہ( اکبر) کی ہمزہ کی آواز کو واضح طور پر اور اسی طرح تمام حروف اپنی زبان پر جاری کرو،اور افضل یہ ہے کہ تکبیرة الاحرام اور سورالحمد کے درمیان تم تھوڑا ساخاموش رہ کر فاصلہ پیدا کرو تاکہ تکبیر کی آخری (راء) سورالحمد سے مل نہ جائے ۔

سوال: آپ نے مجھ سے فرمایا: حالت قیام میں تم پر تکبیرۃ الاحرام کہنا واجب ہے،اگر میں مریض ہوجاؤں اور اپنے قدموں پر کھڑانہ ہو سکوں،اگرچہ عصا یا دیوار کایا ان دونوں کے علاوہ کسی اورچیز کا سہارا بھی نہ لے سکوں تو میں پھر نمازکس طرح پڑھوں؟

جواب تم بیٹھ کر نماز پڑھو،اگر یہ بھی ممکن نہیں تو پھرلیٹ کر،بائیں کروٹ یا داہنی کروٹ چہرہ کو قبلہ رخ کرکے نماز پڑھوں اور واجب ہے کہ امکان کی صورت میں داہنی کروٹ کو بائیں کروٹ پر مقدم کرو)

سوال: اگر میں یہ بھی نہ کرسکوں تو؟

جواب: تو تم چت لیٹ کر اس طرح کہ تمہارے پاؤں قبلہ کی طرف ہوں نماز پڑھو ۔

سوال: جب کہ میں تکبیرة الاحرام کو قیام کی حالت میں کہہ سکتا ہوں مگر اس قیام کو جاری نہیں رکھ سکتا تو کیا کروں؟

جواب: قیام کی حالت میں تکبیر کہو اور باقی نماز کو بیٹھ کریا لیٹ کر جیسا بھی آپ کے لئے مناسب ہوپڑھو ۔

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 next