آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ دوم)



سوال: سونے کے وہ دانت جو بعض مرد بنواتے ہیں اور سونے کی وہ گھڑی جو بعض لوگ جیب میں رکھتے ہیں اس کا کیا حکم ہے؟

جواب: یہ چیزیں جائز ہیں اور ان کے ساتھ ان لوگوں کا نماز پڑھنا جائز ہے

سوال: کسی مرد کو معلوم نہیں کہ اس کی انگوٹھی سونے کی ہے اور وہ اس میں نماز پڑھ لے معلوم ہو لیکن بھول کر نماز پڑھ لے،اور پھر نماز کے بعد اس کو معلوم ہوجا ئے، یا اس کو بتایا جائے،تواس کا کیا حکم ہے؟

جواب: اس کی نماز صحیح ہے ۔

سوال: اور عورتوں کیلئے کیا حکم ہے؟

جواب: ان کے لئے ہمیشہ سونے کا لباس پہننا اور اس میں نماز پڑھنا صحیح ہے ۔

اب نمازی کے لباس میں جواہم چیزہے وہ یہ کہ نماز میں مرد پر شرمگاہ کا کتنا چھپانا واجب ہے تو اس کی مقدار صرف عضوتناسل ،دونوں بیضہ، اور پاخانے کا مقام چھپانا واجب ہے،عورت پر نماز کی حالت میں پورے جسم کا چھپانا واجب ہے یہاں تک کہ بالوں کا بھی چھپانا واجب ہے اگر چہ وہ تنہاہی کیوں نہ ہو،اور اس کو کوئی دیکھ بھی نہ رہا ہو،سوائے اس چہرہ کے کہ جس کو عموماً اوڑھنی نہیں چھپاتی کہ اس کا پلو کاندھے پر ڈالا جائے،اور دونوں ہاتھ کلائیوں تک اور دونوں پیر انگلیوں کے سرے سے گٹوں تک ۔

یہ تمام کے تمام مقدمات نماز تھے میرے والد نے فرمایا نماز خود چند واجب اجزاء کا ایک مرکب عمل ہے اور وہ اجزاء یہ ہیں نیت،تکبیرة الاحرام‘قیام،قرائت،ذکر،رکوع،سجدے،تشھد،اور،سلام ،ان اجزاء میں ترتیب اور موالات کا لحاظ رکھا جائیگا جیسا کہ آپ کو آئندہ معلوم ہوگا ۔

سوال: آپ نے نماز کے بیان کو اذان واقامت سے شروع کیوں نہ کیا ؟

جواب: اس سے پہلے کہ آپ کو میں اس سوال کا جواب دوں ضروری ہے کہ آپ کو ان اجزاء کے بارے میں بتاؤں کہ ان میں سے کچھ کا نام ارکان ہے اور وہ نیت، تکبیرة الاحرام‘قیام،رکوع اور سجدے ہیں ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 next