آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ دوم)



اللہم صل علی محمد و آل محمد و ابعث ثوابہا الی قبر فلان۔

اور فلاں کی جگہ میت کا نام لو، اور ایک دوسری صورت بھی اس نماز کی ہے، فقہ کی کتابوں میں دیکھو اگر مزید جاننا چاہتے ہو تو ۔

۳۔ نماز غفیلہ او ر وہ دو رکعت ہے مغرب و عشاء کے درمیان پہلی رکعت میں الحمد کے بعد یہ آیہ کریمہ پڑھو ۔

(و ذالنون اذذھب مغاضبافظن ان لن نقدر علیہ فنادی فی الظلمات ان لا لاالہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین، فاستجبنا لہ و نجیناہ من الغم و کذالک ننجی المومنین)

اور دوسری رکعت میں الحمد کے بعد اس آیہ کریمہ کی تلاوت کرو ۔

(و عندہ مفاتح الغیب لا یعلمہا الا ھو و یعلم ما فی البر والبحر و ما تسقط من ورقة الا یعلمہا ولا حبة فی ظلمات الارض و لا رطب ولا یابس الا فی کتاب مبین)

پھر دعا کے لئے ہاتھوں کو بلند کرو اور کہو ۔

اللھم انت ولی نعمتی والقادر علی طلبتی تعلم حاجتی فاسالک بحق محمد وآلہ علیہ وعلیھم السلام لما قضیتھالی۔

اپنی حاجب طلب کرو انشاء اللہ پوری ہوگی۔

۴۔ ہر مہینہ کے پہلے دن کی نماز اور وہ دو رکعت ہے ۔ پہل رکعت میں الحمد کے بعد سورۂ توحید تین مرتبہ اور دوسری رکعت میں الحمد کے بعد سورۂ قدر تین مرتبہ، پھر تم صدقہ دو جو بھی تم کو میسر ہو او راس مہینہ کی سلامتی کو خرید لو اور اس کے بعد قرآن کی کچھ مخصوص آیتوں کا پڑھنا مستحب ہے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 next