آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ دوم)



ساتویں تشہد

اور ہر نماز کی دوسری رکعت کے دوسرے سجدہ کے بعد اور نماز مغرب اور نماز ظہرو عصرو عشاء کی آخری رکعت میں تشہد کا پڑھنا واجب ہے ۔

سوال: میں اس میں کیا پڑھوں؟

جواب: تم کہو:

”اَشْہَدُ اَنْ لاَّ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہ٘ لاَ شَرِیْکَ لَہ٘ٗ وَاَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہ٘ وَ رَسُوْلُہ٘ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّ آلِ مُحَمَّدٍ “

تم اطمینان سے بیٹھ کرصحیح صورت میں اس کو پڑھو ۔

 

آٹھویں۔سلام

ہر نماز کی آخری رکعت میں تشہد کے بعد اطمینان سے بیٹھ کر سلام کا پڑھنا واجب ہے ۔

سوال: میں سلام میں کیا کہوں ؟

جواب: اگر تم اس میں (السلام علیکم) ہی پڑھو تو کافی ہے اور اس میں اگر ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کا اضاضہ کردو تو افضل ہے، اور اس سے افضل یہ ہے کہ اس سے پہلے:

”اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ اَیُّھَاالنَّببِیُّ وَرَحْمَةُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہ٘ “ ”اَلسَّلاَمُ عَلَیْنَا وَعَلیٰ عِبَادِ اللّٰہِ الصَّالِحِیْنَ کہو ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 next