آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ دوم)



سوال: مثلاً؟

جواب: تم نے اپنی قرائت کی صحت کے بارے میں شک کیا،یا رکوع کے بارے میں یا سجدہ کی صحت کے بارے میں شک کیا قرأت تمام ہونے کے بعد،رکوع یا سجدہ انجام دینے کے بعد، تو تم کہو کہ میری قرائت صحیح ہے میرارکوع میرا سجدہ صحیح ہے پھر میری نماز اس کے بعد صحیح ہے ۔

 

تیسرا قاعدہ

کسی نے نماز کے اجزاء میں سے کسی جزء کے بارے میں بعد والے جزء میں داخل ہونے کے بعد شک کیا تو بنا اس پر رکھی جائیگی کہ وہ مشکوک جزء بجالایاگیا ہے اور اس کی نماز بھی صحیح ہے بلکہ اگر وہ شرعی طور پر اگلے جز ء میں داخل نہیں ہوا ہے اور بالفرض اگلے جزء میں پوری طرح داخل ہونے سے عمداً خلل انداز ہوا ہے تو بھی صحت پر بنا رکھنا کافی ہے( یعنی اگلے جزء میں ابھی پورے طورسے عمداً داخل ہونے میں دیر کی تو بھی جزء مشکوک کے بجالائے جانے پر بنا رکھی جائیگی)

سوال: مثال سے سمجھائیے؟

جواب: مثلاً تم نے سورہ الحمد کے بارے میں شک کیا کہ پڑھایا نہیں،حالانکہ تم دوسرے سورہ کے پڑھنے میں مشغول ہوتو کہو میں نے اس کو پڑھا ہے اور پھر اپنی نماز کو جاری رکھو اور اسی طرح تم خم ہونے کی حالت میں ہو رکوع کے لئے اور تم کو شک ہوا کہ میں نے سورہ پڑھایا نہیں تو تم کہو کہ میں نے سورہ کو پڑھا ہے،اور اپنی نماز کو جاری رکھو، پس تمہاری نماز صحیح ہے ۔

 

چوتھا قاعدہ

جو زیادہ شک کرے اور شک میں فطری حالت سے زیادہ تجاوز کرجائے تو اس کا شک مہمل ہے وہ اپنے شک کی طرف اعتناء نہ کرے اور نہ اس کی طرف متوجہ ہو پس اس کی وہ نماز کہ جس میں اس نے شک کیا ہے صحیح ہے ۔

سوال: مثلاً؟

جواب: مثلا تم نماز صبح کی رکعتوں کی تعداد میں زیادہ شک کرتے ہو تو تمہارا یہ شک مہمل ہے تم کہو میری نماز صحیح ہے،اور جب تمہارا یہ شک سجدوں کے بارے میں ہو کہ میں نے ایک سجدہ کیا یا دو، تو کہو میں نے دونوں سجدے کئےہیں،پس اپنے شک کی طرف توجہ نہ دو اور نہ اس کو کوئی اہمیت دو،بلکہ تم اپنی نماز کے صحیح ہونے کا اعتبار کرو اور اسی طرح وہ کثیر الشک کہ جو ہمیشہ نماز میں شک کرتا ہے اس کا شک بھی مہمل ہے اور اس کی نماز کو صحیح اعتبار کیا جائیگا۔۔ہمیشہ ۔۔ہمیشہ



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 next