آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ دوم)



چھٹے سجود (دونوں سجدے)

ہر رکعت میں دو سجدے واجب ہیں ۔

سوال: میں کس طرح سجدے کروں؟

جواب: اپنی پیشانی اور اپنے دونوں ہاتھوں کی ہتھلیاں اور دونوں گھٹنے اور دونوں پاؤں کے انگوٹھے زمین پر رکھو اور سجدہ کرنے میں شرط ہے کہ پیشانی ایسی چیز پر رکھو جو زمین سے ہو یا زمین سے اُ گتی ہو اور کھانے پہننے کے کام میں نہ آ تی ہو ۔

سوال: ذرا مثال سے سمجھائیے کہ کھانے اور پہننے والی چیزوں پر کیوں سجدہ جائز نہیں؟

جواب: پھل اور ترکاریاں ان پر سجدہ اس لئے جائز نہیں ہے کہ وہ کھائی جاتی ہیں‘اور روئی اور کتان پر اس لئے سجدہ جائز نہیں کہ وہ پہنی جاتی ہیں ۔

سوال: مثلاً میں کس چیز پر سجدہ کروں؟

جواب: تم مٹی،ریت،کنکری اور لکڑی یا ان (درختوں کے) پتے کہ جو کھائے نہیں جاتے ان پر سجدہ کرو،تم اس کاغذ پر بھی سجدہ کرسکتے ہو کہ جو لکڑی یا روئی یا کتان سے بنایا گیا ہو سوکھی گھانس اور ان کے علاوہ بہت سی چیزوں پر بھی سجدہ کرسکتے ہو ۔

گیہوں،جو،روٹی،تار کول،شیشہ پرسجدہ نہ کرو اور مٹی پر سجدہ کرنا افضل ہے،اور اس سے افضل (تربت حسین خاک شفاء) پر سجدہ کرناہے اس پر سجدہ کرنے سے نماز کی فضیلت وشرف بڑھ جاتاہے ۔

سوال: اور اگر میں ان چیز وں کے(جس پر سجدہ صحیح ہے) نہ ہونے کی بناءپر یا خوف کی بناء پران کے علاوہ چیزوں پر سجدہ کروں تو کیا حکم ہے؟

جواب: اگر تم اس چیز کے نہ ہونے کی بناپر کہ جس پر سجدہ کرنا صحیح ہے یاوہ چیز تمہارے لئے فراہم نہیں ہے تو پھرتارکول پر سجدہ کرو،اگر یہ نہ ملے تو پھر جس پر چاہو مثلاً گپڑا، ہتھیلی یا اگر تم تقیہ کی حالت میں ہو،تو پھر تقیہ جس بات کا متقاضی ہو اس پر سجدے کرو ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 next