آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ دوم)



۳ نمازی کا قبلہ سے عمداً تمام چہرہ یا تمام جسم منحرف ہوجائے ۔

سوال : اگر قبلہ سے انحراف اتنا کم ہوکہ جو استقبال قبلہ میں کوئی حرج پیدا نہ کرسکے تو؟

جواب: اس سے نماز میں کوئی حرج نہیں لیکن یہ مکروہ ہے ۔

۴ جان بوجھ کر نمازی کا بلندآوازسے ایسا ہنسنا کہ جس میں آتارچڑھاؤ ہو(یعنی قہقہہ لگانا)۔

۵ جان بوجھ کر نمازی کا نماز میں امور دنیا کے لئے رونا،چاہے اس میں آواز ہو یا نہ ہو،لیکن امور آخرت کے لئے رونا ہوتو اس میں کو ئی) حرج نہیں ہے ۔

۶ نماز کے دوران مصلی کاعمداً کلام کرنا چاہے ایک حرف ہی کیوں نہ ہو‘جب کہ وہ حرف مفہوم رکھتا ہو،چاہے اس سے معنی کے مفہوم کا ارادہ کیا گیا ہو جیسے کہ کہا جائے (قِ) کہ یہ وقی کا فعل امر ہے،یا معنی کے مفہوم کے علاوہ ارادہ کیا گیا ہو،جیسے اگر نماز کے دوران سوال کیاجائے کہ (حروف) ابجد کا دوسرا (حرف) کیا ہے تو تم کہو (ب) اور نماز کے باطل کرنے سےمستثنی ہے، نماز میں سلام کا سلام سے جواب دینا واجب ہے ۔

۷ نمازی کا اثنائے نماز میں کھانا پینا(اگرچہ نماز کی شکل وصورت کو ختم نہ بھی کرے)

۸ نماز میں ایسا کام کرنا جو نماز کی شکل وصورت کو بگاڑدے جیسے کپڑے کا سلنایا بننا ۔

۹ نمازی عمداً بغیر تقیہ خدا کے سامنے ادب اور خضوع کے قصد سے ہاتھ پر ہاتھ رکھے، اس کا نام تکفیرہے ۔

۱۰ امام کے سورہ فاتحہ ختم کرنے کے بعد (یا فرادا نماز پڑھتے وقت ختم سورہ کے بعد( کلمہ (آمین) عمداً کہنا ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 next