آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ دوم)



میرے والد نے یہ کہہ کر مزید فرمایا:

یہ بات بھولنا نہ چا ہئے کہ تمھارے سجدہ کی جگہ تمہارے گھٹنوں اور انگوٹھوں کی جگہ کے برابر ہونا چاہئے پس ایک دوسرے کو چار ملی ہوئی انگلیوں سے زیادہ بلند نہ ہونا چاہئے(اسی طرح تمہارے سجدہ کی جگہ تمہارے کھڑے ہونے کی جگہ سے بلند نہ ہونی چا ہئے)۔

سوال: میں پیشانی دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیاں دونوں پاؤں کے انگوٹھے اور دونوں گھٹنے زمین پر رکھ کر کیا کہوں؟

جواب: تم سجدے میں جانے کے بعد (سبحان ربی الاعلی وبحمدہ) ایک مرتبہ کہو یا سبحان اللہ تین مرتبہ کہو یا اللہ اکبر یا الحمدللہ تین تین مرتبہ کہو یا ان کے علاوہ جو بھی ذکر اس مقدار کے مطابق کہو پھر اپنے سرکو بلند کرکے اطمینان کے ساتھ بیٹھو،جب تم مطمئن ہو کر بیٹھ جاؤ تو پھر دوسرا سجدہ کرو اور ذکر سجدے میں سے جو تم کو اوپر معلوم ہو اہو ،اس کو اختیار کرکے پڑھو ۔

سوال: اور اگر میں سجدہ میں پورا نہ جھک سکوں کسی مرض کی بناپر مثلاً؟

جواب: جتنا تم جھک سکتے ہو اتنا جھکو اور وہ چیز کہ جس پر سجدہ صحیح ہے اس کو بلند رکھ کرپیشانی اس پررکھواور تمام اعضاء سجدہ کو انکی جگہ پر رکھو ۔

سوال: اگر میں اس پر بھی قادر نہ ہوں تو؟

جواب: اپنے سرسے سجدے کی جگہ اشارہ کرو اگر یہ بھی نہ کرسکو تو اپنی آنکھوں سے اس طرح شارہ کرو کہ سجدہ میں جانے کے لئے آنکھیں بند کرو اور اٹھنے کے لئے آنکھوں کو کھول لو ۔

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 next