آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ دوم)



سوال: پھرکیا؟

جواب: اگر تم چاہو تو سورہ حمد کے بعد سورہ توحید پڑھویا دوسرے سورہ میں سے جو بھی تمہارے لئے آسان ہو اس کو اختیار کرو کلمہ” احد“ کو وقف کرکے اس کو ساکن کرو جب تم آیہ کریمہ(( قل ھواللہ احد)) کو پڑھو یعنی ذرا سا احد پر ٹھہر کر اس کے بعد والی آیہ ((اللہ الصمد)) میرے والد نے یہ کہہ کر مزید فرمایا:

نماز میں تمہاری قرائت زیادہ صحیح اور صاف ہونی چاہئے اس کے لئے تم کسی ایسے شخص کے سامنے نماز پڑھو جس کی نماز صحیح اور بہتر ہو،تاکہ وہ تمہاری قرائت اور نمازکو درست اور صحیح کردے،اگر تم پر یہ چیز مشکل ہوتو کم از کم دونوں(سورتوں سورہ الحمد اور اس کے بعد والے سورہ کی قرائت) میں دقت نظر سے کام لیتے ہوئے مشہور قاریوں میں سے کسی ایک کی روشنی میں قرائت کرو‘تاکہ تمہاری غلطی معلوم ہوجائے اگر غلطی معلوم ہوجائے تو اس کو صحیح کرلو یہ تمہارے لئے بہتر ہے اس چیز سے کہ تم اپنے بچپنے کی جو غلط قرائت ہے اس کو جاری رکھو اور جس وقت تم پر تمہاری غلطی منکشف ہو جا ئےتو اتنا عرصہ گزرجائے کہ چند سال جو نماز تم نے پڑھی ہے وہ ایسی نماز ہوکہ جس کی قرائت صحیح نہ ہو ۔

 

چوتھے قیام

اس کے معنی واضع ہیں لیکن میں چاہتا ہوں کہ ذرا سا اشارہ اس کی طرف بھی کروں کہ قیا م نماز کے اجزاء میں سے ایک ایسا منفرد جز ہے کہ جس میں دو صفتیں موجود ہیں اور وہ یہ کہ وہ کبھی رکن نماز ہے جیسے تکبیرة الاحرام کی حالت میں قیام اور رکوع سے پہلے قیام کہ جس کو قیام متصل بہ رکوع سے تعبیر کیا جاتاہے ۔پس ان دونوں قیام پر رکن کے احکام اور خصوصیات مترتب ہوتے ہیں اور کبھی وہ واجبات نماز سے ہے لیکن رکن نہیں ہے جیسے قرائت اور تسبیحات اربعہ کی حالت میں قیام اور رکوع کے بعد والا قیام پس اس صورت میں اس پر واجبات نماز کے احکام جاری ہوتے ہیں جو غیر رکن ہیں ۔

 

پانچویں رکوع

پھردونوں سوروں کی قرائت کے بعد رکوع واجب ہے ۔

سوال: میں کس طرح رکوع کروں؟

جواب: اتنا جھکو کہ تمہارے ہاتھوں کی ہتھیلیاں تمہارے گھٹنوں تک پہونچ جائیں اور جس وقت تم پورے طریقہ سے رکوع میں خم ہوجاؤ تو (سبحان ربی العظیم وبحمد) ایک مرتبہ کہو یا تین بار (سبحان اللہ) کہو یا تین مرتبہ (اللہ اکبر) یا تین مرتبہ ( الحمد للہ) کہو یا ان کے علاوہ جو بھی ذکر ممکن ہو مثلاً تین مرتبہ تہلیل (لا الہ الا اللہ) کو پھر رکوع سے سیدھے کھڑے ہوکر سجدوں کے لئے خم ہو ۔

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 next