آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ دوم)



”اَشْہَدُ اَنْ لاَّ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہ٘ لاَ شَرِیْکَ لَہ٘ وَاَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہ٘ وَ رَسُوْلُہ٘ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّ آلِ مُحَمَّدٍ “

اور جب تشہد کو ختم کیا تو نبیؐ پر سلام پڑھا:

”اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ اَیُّھَاالنَّبِیُّ وَرَحْمَةُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہ٘ “ ”اَلسَّلاَمُ عَلَیْنَا وَعَلیٰ عِبَادِ اللّٰہِ الصَّالِحِیْنَ“،”اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰہِ وَبَرَکَا تُہ٘ “

اس طرح میرے والد نے نماز عشاء کو پڑھا‘اسی نماز کے مثل نماز ظہرو عصر ہے کیونکہ وہ دونوں بھی چار رکعت ہیں سوائے اس کے کہ ان دونوں کی پہلی دو رکعتوں میں دونوں سورہ کی قرائت آہستہ آواز میں ہوتی ہے ۔

کبھی میں نے اپنے والد کو نماز مغرب کو پڑھتے ہوئے دیکھا ہے میں نے ان کو نماز عشاء ہی کی طرح نماز مغرب کو پڑھتے ہو ئے پایا ہے مگر یہ کہ تیسری رکعت کے دوسرے سجدے کے بعد بیٹھ کر وہ تشہد پڑھتے اور سلام کہہ کر اپنی نماز کو ختم کردیتے تھے(چونکہ نمازمغرب کی تین رکعت ہے)

اسی طرح میں نے ان کو نماز صبح بھی پڑھتے ہوئے دیکھا ہے جس طرح نماز عشاء پڑھتے ہیں مگر یہ کہ دوسری رکعت کے دوسرے سجدہ کے بعد تشہد اور سلام پڑھنے کے بعد نماز تمام کردیتے تھے، کیونکہ نماز صبح دورکعت ہے ۔

اسی طرح میرے والد نماز پنجگانہ کو پڑھتے تھے مگر میرے سامنے (نماز عشاء کے علاوہ) اور نمازیں نہ پڑھتے کہ جن کو دیکھ کر محفوظ کرتا،اور ان کے بارے میں کچھ سوچتا اب میں آپ کے سامنے اپنے والد کی نمازوں کی بعض خصوصیات کو بیان کروں گا،وہ نیچے دی ہوئی خصوصیات کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں ۔

۱ نماز کو اول وقت پڑھنے کے زیادہ حریص ہیں (اور پابندی وقت کا خاص خیال رکھتے ہیں) پس وہ نماز ظہر کو مثلاً جب ظہر کا وقت (زوال) ہوتا ہے پڑھتے ہیں اسی طرح نماز مغرب کو اول وقت پڑھتے ہیں اورایسےہی تمام نمازوں کو اپنے اپنے وقت پر پڑھتے ہیں اور جس وقت میں نے نماز کو اول وقت پڑھنے کی جلدی کا سبب پوچھا تو انھوں نے جواب میں امام صادق علیہ السلام کی حدیث کو بیان فرمایا کہ جس میں آپ نے ارشاد فرمایاہے ۔

اول وقت کی فضیلت آخر وقت پر ایسی ہی ہے جیسے آخرت کو دنیا پر فضیلت ہے فضل الوقت الاول علی الاخیر کفضل الا خرة علی الدنیا ۔

۲ اورجس وقت اپنے پروردگار کے سامنے نماز پڑھنے کے لئےکھڑے ہوتے تو آپ پر خضوع وخشوع وتذلل کے آثار ظاہر ہوجاتے اور کبھی کبھی اپنے نفس سے سوال وجواب کرتے،لیکن ذرا بلند آواز سے( قد افلح المومنون الذین ھم فی صلاتھم خاشعون۔)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 next