آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ دوم)



تیسرے ۔ قرائت

تکبیرۃ الاحرام کے بعد سورۂ حمد کی قرائت کرو( اور اس کے بعد کسی دوسرے سورة کی کامل قرائت کرو)صحیح قرائت ،اس میں کسی قسم کی بھول چوک نہیں ہونی چاہیے اور سورة توبہ کے علاوہ ہر سورة کے شروع میں بسم اللہ پڑھنی چاہیے جیساکہ قرآن مجید میں حکم ہے ۔

سوال: اگر سورہ حمد کے بعد دوسرا سورہ پڑھنے کے لئے وقت میں گنجائش نہ ہوتو؟

جواب: دوسرے سورہ کو نہ پڑھو، اور صرف سورہ الحمد کی قرائت کرو، اسی طرح اگر تم مریض ہو اور دوسرے سورہ کو پڑھنے کی قوت نہیں رکھتے یا کسی چیز کا خوف ہویا جلدی ہو تو دوسرے سورہ کو ترک کرسکتے ہو ۔

جواب: دونوں سوروّں کو کس طرح پڑھوں ؟

سوال: مرد پر نماز صبح اور مغرب وعشاء میں دو کا با آواز بلند پڑھنا واجب ہے اور نماز ظہرو عصر میں دونوں کا آہستہ پڑھنا واجب ہے ۔

سوال: اور عورتوں کے لئے؟

جواب: عورت بلند آواز سے نہیں پڑھ سکتی،نماز ظہرین میں اس پر واجب ہے کہ آہستہ پڑھے ۔

سوال: جب کہ میں نماز میں حکم جہر واخفات (بلند آواز اور آہستہ ) سے جاہل ہوں یا بھول کردونوں سورتوں کو یا ان میں سے کچھ کو بلند آوازمیں پڑھ لیا جبکہ میری نماز ظہرو عصر ہے یعنی میں نے حکم کے خلاف کیا تو کیا حکم ہے؟

جواب: تمہاری نماز صحیح ہے ۔

سوال: یہ پہلی اور دوسری رکعت کے بارے میں تھا، تیسری اور چوتھی رکعت میں کیا پڑھوں؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 next