آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ دوم)



سوال: کیا تسبیح زہراء(س) کی فضیلت ہے؟

جواب: ہاں، امام صادق علیہ السلام سے روایت کی گئی ہے کہ آپ نے ابی ہاورن مکفوف سے فرمایا اے ابا !ہاورن ہم اپنے بچوں کو تسبیح زہراء پڑھنے کا اس طرح حکم دیتےہیں جس طرح نماز پڑھنے کا حکم دیتے ہیں پس اس کا پڑھنا لازم ہے پس جس بندہ نے اس کو لازمی طور پر نہیں پڑھا اس نے(ہم سے) شقاوت کی۔

۱۲ کبھی کبھی میرے والد نماز ظہر کے بعد عصر پڑھتے یا نماز مغرب کے بعد فوراً عشاء پڑھتے اور کبھی دو نمازوں کے درمیان فاصلہ ڈال دیتے نماز ظہر کے بعد اپنے ضروریات کو انجام دیتے اور جب نماز عصر کا وقت آتاتو نماز عصر پڑھتے اسی طرح نماز مغرب وعشاء کو بھی فاصلہ سے پڑھتے ۔

اور جس وقت میں ان سے اس بارے میں معلوم کرتا تو فرماتے تم کو اختیار ہے چاہے ان دونوں کے درمیان فاصلہ ڈالو یا بغیر فاصلہ کے پڑھو ۔

۱۳ میں نے اپنے والد سے عرض کیا کہ جب آپ سورہ قدر پڑھتے ہیں تو میں سنتا ہوں کہ آپ (انانزلناہ فی لیلة القدر) کو پڑھتے وقت حرف لام کو ظاہر کرتے ہیں اور بعض لوگ اس کو اصلاً ظاہر نہیں کرتے جیسے معلوم ہوتا ہے کہ حرف لام موجود ہی نہیں ہے،وہ (انزلناہ) پڑھتے ہیں اور سبحان ربی العظیم وبحمدہ کو جب آپ پڑھتے ہیں تو سبحان کی سین کو پیش اور (ر)کو زبر پڑھتے ہیں حالانکہ میں بہت لوگوں سے سنا ہے جو آپ کی طرح نہیں پڑھتے؟

آپ نے فرمایا: کیا میں نے تم سے نہیں کہا کہ تم اپنی قرائت کی طرف متوجہ رہو ۔

دوسری نمازوں کے بارے میں گفتگو

دوسری نمازوں کی گفتگو کا وقت آنے سے پہلے میں ان چیزوں کے بارے میں نظر ثانی کرنے لگا کہ جو پہلی نماز کی گفتگو میں زیر بحث آئی تھیں تاکہ اپنے حافظہ کا امتحان لوں کہ کتنا مجھے یاد ہے تاکہ اس چیز کے بارے میں اپنے والد سے معلوم کروں کہ جس کو میرے ذہن نے یاد نہیں رکھایا جس کو سمجھا نہیں ہے اور ابھی ہماری نماز کی بحث بھی جاری ہے ۔

میرے والد جب تشریف لائے تو انہوں نے مجھ سے ایک ایسا سوال کرنے سے پہل کی کہ میں اس کا جواب نہ دے سکا میں نے ان سے عرض کیا کہ:

سوال: کیا نماز عشاء کو میں دورکعت پڑھ سکتا ہوں؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 next