آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ دوم)



انھوں نے فرمایا: نحو کے علماء (الرحمن الرحیم)کے دونوں کلموں کی حرکت میں کیا کہتے ہیں؟

میں نے کہا وہی زیر جیسا کہ آپ نے فرمایا ۔

تو انھوں نے کہا: قرآن کریم کا ایک نسخہ میرے پاس لاؤ پس میں نے کتاب اللہ کا ایک نسخہ جومیرے قریب تھا اٹھا کر ان کو دیا ۔

انھوں نے فرمایا: سورہ حمد نکالو اور اس کو دیکھو،پس میں نے سورہ حمد کو نکالا تو (الرحمن الرحیم) کے دونوں کلموں کے آخر میں زیر تھا اور (ایاک نعبد) کے کلمہ کی (باء) پر زیر نہیں ہے میں نے کہا جس طرح آپ نے پڑھا ہے ویساہی ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح کتاب خدا میں (حرف)پر حرکت ہے اسی طرح پڑھو اور جو غلط قرائت مشہور ہے اس سے محفوظ رہو ۔

۸ اور میرے والد رکوع اور سجودمیں ذکر اس وقت تک نہیں پڑھتے جب تک ان میں جاکر ٹھہرنہ جائیں اور اپنے سر کو بلند نہیں کرتے مگر ذکر کے تمام کرنے کے بعد۔

۹ اور جب اپنے سر کو پہلے سجدہ سے اٹھاتے ہیں تو تھوڑی دیر بالکل ٹھیک سے بیٹھ کر دوسرے سجدے میں جاتے ہیں اور اسی طرح وہ دوسرے سجدے سے سر اٹھانے کے بعد کرتے ہیں،یعنی بیٹھتے ہیں پھر بعد والی رکعت کے لئے کھڑے ہوتے ہیں ۔

۱۰ میں نے ان سے ایک مرتبہ سوال کیا کہ میں آپ کو دعا کرتے ہوئے سنتا ہوں کہ آپ اپنےلئے اپنے والدین اور تمام برادران مومنین کے لئے نماز کے بعد دعا کرتے ہیں تو آپ نے فرمایا۔امیرالمومنین علیہ السلام کا ارشاد ہے ۔

”من دعا لاخوانہ امن المومنین و المومنات و المسلمین و المسلمات و کل اللہ بہ عن کل مومن ملکا یدعو لہ“

جو شخص اپنے مومن،مومنہ اور مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے لئے دعا کرے خداوندعالم ہر مومن کے بدلے اس پر ایک فرشتہ مقرر کرتا ہے جو اس کے لئے دعا کرتارہتاہے ۔

۱۱ میں نے سوال کیا کہ میں آپ کو ہر فریضہ کے بعد تسبیح پڑھتے دیکھتا ہوں،آپ نے فرمایا:ہاں وہ تسبیح زہرا علیہا السلام ہے اور یہ تسبیح جناب رسول خدا (صلی الله علیه و آله وسلم)نے جناب فاطمہ زہرا(س) کو تعلیم کی تھی اور وہ (اللہ اکبر )۳۴/ مرتبہ (الحمدللہ) ۳۳/ مرتبہ (سبحان اللہ)۳۳ /مرتبہ ہے پس ان سب کی تعداد سوہوگی ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 next