آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ دوم)



لیکن سجدہ سہو کے بارے میں فقط یہ نہ سمجھو کہ یہ دونوں سجدۂ سہو چوتھی اور پانجویں رکعت میں شک کرنے کی بناپر واجب ہوتا ہے بلکہ اس کے علاوہ دوسری جگہیں بھی ہیں اور وہ یہ ہیں ۔

۱لف جب تم نماز میں سہواًیا بھول کر کلام کرو ۔

ب جب تم ایسی جگہ سلام بھول کر کہو جہاں سلام کہنے کی جگہ نہیں تھی اور کہو(السلام علیک ایھا النبی ورحمۃ اللہ ربرکاتہ یا کہو السلام علینا وعلی عباد اللہ الصالحین السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ)

ج اگر تم نے بھول کر نماز میں تشہد کو نہ پڑھا تو نماز کے بعد دوسجدۂ سہوبجالاؤ اور افضل یہ ہے کہ سجدۂ سہو کے ساتھ تشہد کی قضا بھی کرو ۔

د (تم کو نماز کے بعد اجمالاً معلوم ہو کہ تمہاری نماز میں کچھ کمی یا زیادتی ہوگئی ہے ساتھ ہی یہ کہ تمہاری نماز محکوم بصحت ہے) تو ایسی صور ت میں دوسجدہ سہو تم پر لازم ہے اور افضل تمہارے لئے یہ ہے کہ اگر تم نماز میں ایک سجدہ بھول گئے ہو تو دو سجدہ سہو بجالاؤ ،اس کے ساتھ ہی بعد نماز اس کی قضا بھی بجالاؤاور ایسے ہی ہے اگرتم بیٹھنے کی جگہ کھڑے یا کھڑے ہونے کی جگہ بھول کر بیٹھ گئے، بلکہ افضل یہ ہے کہ تم اپنی نماز میں ہر کمی وزیادتی کی لئے سجدہ سہو کرو ۔

جتنی مرتبہ سجدہ واجب ہوا ہے اتنی ہی مرتبہ اس کو بجالایا جائے یعنی دو مرتبہ یا اس سے زیادہ واجب ہوا ہے تو تم اتنی مرتبہ سجدہ کرو ہماری نماز کی گفتگو جب ختم ہوگئی تو میں نے اپنے والد سے تقاضہ کیا کہ وہ میرے سامنےبطور درس اور تطبیق کے طور پر چار رکعتی نماز کہ جو نماز پنجگانہ میں سے سب سے زیادہ طولانی ہے پڑھیں،تاکہ میں نزدیک سے ملاحظہ کروں کہ میرے والد کس طرح تکبیر کہتے ہیں‘کس طرح قرائت ورکوع وسجود وتشہد اور سلام کو انجام دیتے ہیں،میری اس یاد دہانی کے بعد میرے والد ہر روز مجھ کو سیکھانے کے لئےمیرے سامنے نماز عشاء پڑھتے ہیں اور یہ نماز چاررکعت بلند آواز والی ہے میں نے اپنے دل میں کہا کہ اب میں خود دیکھوں گا کہ وہ کس طرح نماز پڑھتے ہیں اور جس وقت میرے والد اس بلند آواز والی چاررکعتی نماز کو شروع کرتے تو میں اپنے تمام حواس کو سمیٹ کر نہایت ہوشیاری کے ساتھ ان کی نماز کے تمام حرکات کو دیکھتا اور اب آپ سے بیان کرتا ہوں کہ میرے والد کس طرح نماز پڑھتے ہیں ۔

پہلے ا نھوں نے وضوء کیا پھر وہ اپنے مصلے پر روبقبلہ کھڑے ہوگئے وہ خاشع تھے پس انہوں نے نماز کے لئے اذان واقامت کہی پھر نماز کو شروع کیا‘پس انہوں نے اللہ اکبر کہی پھر سورہ الحمد کوپڑھنے کے بعد سورہ قدر کو پڑھا جب وہ سورہ تمام ہوگیا کھڑے ہوئے تھے اور رکوع میں خم ہونے والے تھے اور ‘جب پوری طرح رکوع میں پہنچ گئے تو سبحان ربی العظیم وبحمدہ کہتے ہوئے ذکر کیا اور رکوع کی حالت میں ہی جب انہوں نے ذکر کے آخری حرف کو تمام کیا تو وہ سیدھے اپنے قدموں پر کھڑے ہوگئے اور جب وہ قیام کی حالت میں تھے تو سجدہ کے لئے جھکے اور جب سجدے میں پہنچے تو سبحان ربی الا علی وبحمدہ کہہ کر ذکر سجدہ کیا اور سجدہ ہی کی حالت میں ذکر کے آخری حرف کو تمام کرکے سجدہ سے سراٹھاکر سیدھے بیٹھ گئے پھر دوسرے سجدے کے لئے جھکے پس اس میں بھی وہی ذکر کیا جو پہلے سجدہ میں کیا تھا سبحان ربی الاعلی وبحمدہ پھر سر کو سجدہ سے بلند کرکے بیٹھے،تاکہ دوسری رکعت کے لئے کھڑے ہوں،اور جس وقت قیام میں پہونچے تو سورہ حمد اور اس کے بعد اس مرتبہ سورہ توحید کوپڑھا،جب اس کی قرائت سے فارغ ہوئے تو قنوت کے لئے ہاتھوں کو بلند کیا اور قنوت میں قرآن کی اس آیت کریمہ کو پڑھا رب اغفرلی ولوالدی ولمن دخل بیتی مومنا وللمومنین والمومنات ولاتزد الظا لمین الاتبارا ۔

پھر قنوت سے ہاتھ گراکر رکوع کے لئے خم ہوئے اور جس وقت رکوع میں پہونچ گئے سبحان ربی العظیم وبحمدہ کو پڑھا،پھر سیدے کھڑے ہوئے تاکہ سجدہ کے لئے خم ہوں اور جس وقت سجدہ میں پہونچے تو سبحان ربی الاعلی وبحمدہ کو پڑھا اور جب سجدے سے اٹھ کر بیٹھ گئے تو تشہد کو پڑھا ”اَشْہَدُ اَنْ لاَّ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہ٘ لاَ شَرِیْکَ لَہ٘ وَاَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہ٘ وَ رَسُوْلُہ٘ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّ آلِ مُحَمَّدٍ “

اور جب تشہد سے فارغ ہوئے تو سیدھے کھڑے ہوگئےتیسری رکعت کے لئے قیام میں پہونچنے کے بعد انھوں نے سبحان اللہ والحمدللہ ولاالہ الا اللہ واللہ اکبر کی تسبیح کو تین مرتبہ پڑھا،مگر آہستہ آواز میں‘پھر رکوع سے کھڑے ہوئے اور سجدے کے لئے جھکے اور اس میں وہی پڑھا جو پچھلے سجدوں میں پڑھا تھا سبحان ربی الاعلی وبحمدہ پھر بیٹھ کر دوسرے سجدے میں چلے گئے پس اس میں بھی وہی پڑھا تھا،پھر چوتھی رکعت کے لئے کھڑے ہوئے جو آخری رکعت تھی پس اس رکعت میں وہی تسبیح پڑھی جو پچھلی رکعت میں پڑھی تھی سبحان اللہ والحمدللہ ولاالہ الا اللہ واللہ اکبر کو تین مرتبہ پڑھا ۔

پھر اطمینان سے بیٹھ کر تشہد میں وہی پڑا کہ جو پہلے تشہد میں پڑھا تھا:



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 next