آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ دوم)



سوال: اور روزہ دار شوہراور روزہ دار بیوی کو؟

جواب: ان دونوں کو جنسی فعل (جماع) کرنے کا حق صرف ماہ رمضان کی رات میں ہے دن میں نہیں ۔

۵ استمناء یعنی کسی بھی صورت سے منی کا نکالنا ۔

۶ طلوع فجر تک عمداً حالت جنابت پر باقی رہنا پس اگر انسان کسی بھی سبب سے رات میں مجنب ہوجائے تو اس پرطلوع صبح سے پہلے غسل کرنا واجب ہے اور جب صبح طلوع کرے تو وہ پاک وصاف ہوکر روزہ رکھے ۔

سوال: اگر رات میں مجنب ہوگیا اورغسل مرض کی بناپرنہیں کرسکتا تو؟

جواب: صبح سے پہلے تیمم کرلو ۔

سوال: عورت کیا کرے؟

جواب: جب وہ حیض ونفاس سے رات میں پاک ہوجائے تو وہ صبح سے پہلےغسل کرکے پاک ہوجائے اور اس کے بعد روزہ رکھے ۔

سوال: اور اگر میں دن میں محتلم ہوجاؤں اور روزہ سے رہوں اور جب میری آنکھ کھلے تو میں اپنے کو مجنب پاؤں؟

جواب: روزہ دار کا احتلام روزہ کو فاسد نہیں کرتا پس اگر تم دن کے کسی بھی حصہ میں بیدار ہو اور اپنے کو مجنب پاؤ تو اس سے تمہارے روزہ پرکوئی نقصان نہیں پہونچتا تم غسل جنابت نہ بھی کرو( تب بھی کوئی بات نہیں)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 next