آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ دوم)



جواب: میرے والدنے فرمایا نیچے بیان ہونے والی چیزوں میں خمس واجب ہے ۔

۱ وہ مال غنیمت جس کومسلمان کفارسے جنگ میں حاصل کرتےہیں ۔

۲ جو چیزیں معادن(کان)سے نکالی جاتی ہیں،مثلاًسونا،چاندی ،تانبا،پیتل،لوہا،گندھک،وغیرہ اوراسی طرح مٹی کا تیل،پتھر کا کوئلہ ان کی صفائی کے بعد بشرطیکہ انکی بازاری قیمت عام طور سے ۱۵مشقال سکہ دار سونے کی قیمت کے برابر پہنچ جائے (تواس پر خمس واجب ہے)

۳ خزانے بشرطیکہ جو چیز خزانے سے نکلی ہے اس کی قیمت۱۵/مثقال سونے یا اس سے زیادہ یا ۱۰۵ مشقال چاندی یا اس سے زیادہ ہو ( اور اس کا حساب اس کے نکالنے کے اخراجات کم کرنے کے بعد کیا جائیگا)

۴ دریا یا بڑی نہروں میں غوط لگانے کے بعد جو موتی ومونگے وغیرہ نکالے جائیں اوراس کی قیمت ایک سونے کے دینار کے برابر(یعنی ایک مثقال سونے کے برابر ہو)

۵ جو حلال مال حرام مال میں مخلوط ہوجائے ۔

۷ وہ سالانہ بچت جو کسی تجارت یا صنعت یا ھدیہ یا کھیتی یا کسی محنت ومزدوری وغیرہ کے ذریعہ حاصل ہوتی ہے۔۔۔و ۔۔۔

سوال: میں نے بات کا ٹ کرپوچھا اس کے معنی ہوئے کہ تجارت کے نفع پرخمس دینا واجب ہے؟

جواب: فقط تجارت کے فائدہ میں ہی خمس دیناواجب نہیں ہے بلکہ ہر وہ منافع جومجھے اور تم کوحاصل ہوتا ہے اس میں بھی خمس واجب ہے ۔

سوال: تاجر کس طرح اپنے منافع کا خمس کے لئے حساب کرے گا؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 next