آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ دوم)



اورجب میں ان واجبات سے فارغ ہوگیا تو اپنی زوجہ سے لذت اٹھانے اور خوشبو کے استعمال (اور شکار) کے علاوہ تمام چیزیں مجھ پر حلال ہوگئیں ۔

اب میں مکہ کی طرف روانہ ہوا تاکہ طواف حج انجام دوں،اور نماز طواف اور صفاو مروہ کے درمیان اسی طرح سعی کی جس طرح مکہ پہونچنے پر نماز پڑھی اورسعی کی تھی اور جب میں ان چیزوں سے فارغ ہوگیا تو طواف النساء کیا اور نماز طواف پڑھی پھر ان تمام چیزوں کے بعد منی کی طرف لوٹ گیا کیونکہ مجھ پر واجب تھا کہ گیار ہویں اور بارہویں کی رات منی میں گزاروں اورمنی میں بارہویں کی ظہر کے بعد تک رہوں،اس درمیان میں نے تینوں جمرات اولی وسطی اورعقبہ کو بالتر تیب گیارہویں اور بارہویں تاریخ میں کنکریاں ماریں،اس کے بعد وہاں سے روانہ ہوا اور اپنے حج کے تمام واجبات کو اختتام تک پہونچایا ۔

شدید ازدھام وآفتاب کی حدت اور ریت کی تپش کے باوجود میں نے اپنے نفس سے جہاد کیا،جیسا کہ میرے اوپر فریضہ تھا جب تک مجھے یقین نہ ہوگیا اس وقت تک میں نے نہ عرفات کو چھوڑا،نہ مزدلفہ سے باہر نکلا،نہ منی سے باہر آیا کیونکہ حج خداوند عالم سے توسل اور اسی سے تقرب اور اسی سے تعلق اور اسی کے سامنے کھڑے ہونا اور رات دن اسکی مناجات سے لطف اندوز ہونے کا ایک زر خیز موسم ہے ۔

اس کے بعد میں مکہ معظمہ سے اس کے تمام شوق اور اسی کے ساتھ اس کے فراق پر افسوس کرتے ہوئے مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہوا تاکہ وہاں اپنے نبی محمد (صلی الله علیه و آله وسلم)کی قبر،قبر فاطمہ صدیقہ طاہرہ اورقبور ائمہ بقیع علیہم السلام امام حسن علیہ السلام امام علی بن الحسین علیہ السلام ،امام محمد باقر علیہ السلام اورامام جعفر الصادق علیہ السلام کی زیارت میں پھر مساجد اور مقامات مقدسہ جو اطراف مدینہ میں ہیں ان کی زیارت اورنبی کے چچا جناب حمزہ کی زیارت سے مشرف ہوا ۔

یہ میرے پہلے حج کا مختصر قصہ ہے جسے میں نے تم سے بیان کیا،اور جس وقت تم اتنے مال کے مالک ہوجاؤ (کہ اگر اس پر خمس وزکٰوة کا تعلق پیدا ہوجائے تو ان کو نکالنے کے بعد)حج کرنے کے مستطیع ہو جاؤ گے تو تم پر حج واجب ہوجائے گا اس خمس وزکوٰۃ کی شرح تم سے ان کا موقعہ آنے پر بیاں کروں گا ۔

خدا تم کو اپنے گھر کی زیارت کرنے کی توفیق عنایت کرے اور تم کو وہاں نفع عنایت کرے بیشک وہ قریب ہےاور محیب ہے ۔

سوال: ابا جان اس گفتگو کے ختم ہونے سے پہلے چاہتا ہوں آپ سے (تطہیر اموال)خمس وزکٰواۃ کے بارے میں سوال کروں کہ جس کو آپ نے اپنی گفتگو میں بیان کیا ہے ۔

جواب: ابھی نہیں زکوٰۃ وخمس کے بارے میں گفتگو طولانی ہے اور ان دونوں میں سے ہر ایک کے لئے خاص طور پر گفتگو رکھی جائے گی ۔

انشاء اللہ۔

سوال: آنے والی گفتگو میں زکوٰة کا بیان ہوگا اس کے بعد خمس کے متعلق بیان کیجئے؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 next