آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ دوم)



د عید غدیر کے دن

ھ ۲۴/ذی الحجہ کو روزہ رکھنا ۔

و ما ہ رجب میں کچھ دن روزہ رکھنا یا تمام مہینہ رکھنا ۔

ز ماہ شعبان میں کچھ دن روزہ رکھنا یا تمام مہینہ روزہ رکھنا ۔

ان کے علاوہ اوربھی بہت سے روزے ہیں کہ جن کے ذکر کی گنجائش نہیں اور آخر میں میرے والد نے امام جعفر الصادق علیہ السلام کی یہ روایت مجھ سے بیان(کی ان من تمام الصوم اعطاء الزکاة)ماہ رمضان کے آخر میں زکوۃ دی جائیگی یعنی زکوۃ فطرہ پھر فوراًیہ فرمایا ہر بالغ وعاقل پر کہ جو ایک سال کاخرچ رکھتا ہے زکوة فطرہ کا نکالنا واجب ہے اپنی طرف سے اوراپنے اہل وعیال کی طرف سے،چاہے چھوٹے ہوں یا بڑھے،یہاں تک کہ وہ مہمان جو عید فطر کے غروب سے پہلے وارد ہوا ہے(یا بعد غروب آیا ہے) اور عیال میں اس کو شامل کیا گیا ہے جو اس کے کھانے میں شامل ہوں ۔

ہرشخص کی طرف سے (تین کلوگرام)گیہوں یا جو یا کھجوریا کشمش وغیرہ کہ جو سال میں کثرت کے ساتھ کھایا جاتاہو یا ان کی قیمت دی جائے،عید کی رات میں فطرہ نکال کر جدا کردے یا عید کے دن (نماز عید کے پڑھنے سے پہلے) یا جو نمازنہ پڑھے وہ زوال تک فطرہ دیدے ۔

اور اس کو ان فقرا اور مساکین کو دیا جائے جن پر فطرہ کالینا حلال ہے،اس کو زکوٰۃ کی بحث میں دیکھئے)یہ جان لوکہ غیر ہاشمی کی زکوٰۃ (سید) ہاشمی نہیں لے سکتا اور جن کا نان ونفقہ فطرہ دینے والے پر واجب ہے اس کو یہ فطرہ نہیں دیا جائے گا مثلاًماں‘باپ‘بیوی،یا اولاد‘۔

حج کے سلسلہ میں گفتگو

میرے والد ایسے دیوانہ وار عاشق کی طرح جس کےعشق کا زخم ابھی مندمل نہ ہو،اورایک ایسے عبد کی طرح جو عشق کی آتش میں گرفتار اور معشوق کی ملاقات کی نعمت سے سرشار ہو،اپنے پہلے والے حج کا قصہ خوشی خوشی بیان کیا انکی آنکھوں میں تیزی،اور ان کی زبان میں ہلکی سی لکنت،اور ان کے ہونٹوں پر محبت بھرا تبسم تھا‘جس نے ان کو اس کے نفس سے رہائی دلاکر کسی دوسری حالت میں پہونچادیا تھا، وہ اپنی حالت کو پوشیدہ رکھ رہے تھے،ان کی حیا اور پروقار جلال سے یہ بات واضح تھی ۔

میں نے اپنے والد سے ان کی یہ جوش وخروش والی حالت دیکھتے ہوئے عرض کیا، میں آپ کو اپنے پہلے حج کا قصہ سنتے ہوئے ایسے دیکھ رہاہوں کہ جیسے کوئی عاشق اپنے پہلے وصال کی سعادت کو بیان کررہا ہو ۔

تو انھوں نے اپنی لرزاں وشکستہ آواز میں مجھ سے بیان کیا کہ میں تمہارے ساتھ اس وقت ان خوشگواریادوں میں مشغول ہوں کہ جو مجھ سے دورہوگئیں،مگران کی خنکی اور خوشبو اس دلباختہ ودل سوزعاشق کے دل میں پیوستہ اور پوشیدہ ہے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 next