آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ دوم)



(ب) مرد اور عورت کی نماز صحیح نہیں ہے جب وہ دونوں ایک دوسرے کے برابر کھڑے ہوں یا عورت مرد سے آگے کھڑی ہو مگریہ کہ دونوں کے کھڑے ہونے کے درمیان دس ہاتھ سے زیادہ فاصلہ ہویا، ان دونوں کے درمیان کوئی چیز حائل ہو مثلاً دیوار۔

جواب: نماز کا پڑھنا مسجدوں میں مستحب ہے مساجد میں سب سے زیادہ افضل نماز کا پڑھنا مسجد الحرام‘مسجد نبوی مسجد کوفہ اور مسجد اقصی میں ہے اسی طرح آئمہ معصومین علیہم السلام کے مقدس روضوں میں نماز کا پڑھنا مستحب ہے ۔

(د) عورت کے لئے افضل ہے کہ وہ اپنی نماز پڑھنے کے لئے زیادہ تر ایسی جگہ کا انتخاب کرے کہ جہاں بالکل تنہائی ہواور کوئی نامحرم اس کو نہ دیکھے حتی کہ اپنے گھرمیں بھی ایسی ہی جگہ کا انتخاب کرے ۔

 

۴۔نمازپڑھنے والے کالباس اور اس میں چندشرطیں ہیں

لباس پاک ہو اور غصبی نہ ہو لباس کے مباح ہونے کی شرط یہ ہے کہ صرف شرمگاہ کو چھپانے والا لباس مباح ہو اور یہ چیزمردو عورت کے درمیان مختلف ہے مردکے لئے کچھ اندرونی لباس کا مباح ہوناکافی ہے مثلاٌ جانگیہ (کم از کم اتنا لباس مرد کا مباح ہوجب کہ عورت کے لئے اتنا کافی نہیں ہے کیونکہ نماز میں عورت کے لباس کا دائرہ وسیع ہے اور وہ تمام بدن کا چھپانا ہے،سوائے ان اعضاء کے کہ جو چھپانے سے مستثنی رکھے گئے ہیں (یعنی چہرہ ہاتھ گٹوں تک اور پاؤں کا ظاہری حصہ)۔

ب لباس مردار کے ان اجزاء کا نہ ہو کہ جن میں جان ہوتی ہے جیسے اس حیوان کی کھال کہ جو شرعی طریقہ سے ذبح نہ کیا گیا ہو (اگرچہ وہ لباس اس کی شرمگاہ کو بھی نہ چھپاتا ہو،یعنی نمازی کے ہمراہ ان اجزاء میں سے کوئی چیز نہ ہو)

سوال: کیا اس کھال کی بلٹ میں نماز پڑھنا صحیح ہے کہ جو کسی مسلمان کے ہاتھ سے خریدی ہوئی ہو یا اسلامی ممالک میں بنائی گئی ہو جب کہ اس کا تذکیہ معلوم نہ ہو؟

جواب: ہاں اس میں نماز پڑھنا صحیح ہے ۔

سوال: اور کھال کی وہ بلٹ جو کافر سے لی گئی ہو یا کافروں کے ممالک میں بنائی گئی ہو؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 next