آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ دوم)



اور اسی طرح کسی شخص نے جو خمس نہیں دیتا اپنی چیز کو کسی مومن کے واسطے بغیر ملکیت کے مباح کردے تو اس مومن کو اس میں تصرف کرنا جائز ہے،کیونکہ ایسی صور ت میں مومن پر سختی ہوگی اور اس کا جو کچھ بار اور بوجھ ہے خود خمس نہ دینے والے پر ہے اگر اس نے خمس کے دینے میں کوتاہی کی ہو تھوڑی دیر کے لئے میرے والد خاموش ہوگئے تو میں نے جلدی سے عرض کیا ۔

سوال: وہ تاجر،زمین کا مالک،کاشتکار،کار خانہ دار‘زمین دار،مزدورنوکری،کرنے والے،اور طالب علم وغیرہ کیا کریں کہ جنھوں نے نہ خمس دیا اور نہ ہی اپنے کئی سال کا خمس کا حساب کیا ؟ اور انھوں نے اپنے اموال سے کئی سال فائدہ حاصل کیا،گھروں کو بنوا یا اور ضروریات زندگی مثلاًکپڑے،فرش اور دوسرے سامان خریدے اس کے بعد وہ خمس نکالنے پر آگاہ ہوئے تو وہ کیا کریں؟

جواب: جوتم نے ذکر کیا اور جن چیزوں کوشمارکیا ان تمام چیزوں پر خمس نکالنا واجب ہے جب کہ وہ سال کا خرچ نہ ہوں،بلکہ وہ چیزیں سال کی ضروریات سے زیادہ ہوں ۔

سوال: جو آپ نے بیان فرمایا اس کی ذرامثال بیان کیجئے؟

جواب: کسی نے گھر خریدامگر اس میں سکونت اختیار نہ کی کیونکہ دوسرا گھر اس کے پاس تھااس میں اس نے سکونت اختیار کی لہٰذا اس گھر کا خمس دے ۔

اور دوسرے ایسے سامان خریدے کہ جن کی اس کو ضرورت نہ تھی لہٰذاان پرخمس نکالنا واجب ہے ۔

سوال: جن چیزوں کو سال کے خرچ کے واسطے خریدا مثلاًگھر خریدا تاکہ اس میں رہے،یا دوسرا سامان خریدا تاکہ اس سے اپنی ضرورت کو پورا کرے،اور اسی طرح دوسری چیز یں خرید یں؟

جواب: مثلاً گھر خریدا تاکہ اس میں رہے یا دوسرا سامان خریدا تاکہ اس کے منافع سے سال کا خرچ نکالے یا اس کو کام میں لائے تو ان چیزوں پرخمس واجب نہیں ہے ۔

سوال: مثلاًکسی نے اپنے رہنے کے واسطے گزشتہ سالوں کا جو منافع جمع تھا اس سےگھر خریدا،اور ساتھ ہی ساتھ اس سال کا بھی منافع اس میں شامل ہوگیا ہو جیسا کہ میرے خیال میں اکثر لوگوں کا یہی حال ہے کہ وہ چند سالوں کا منافع جمع کرکے خمس کے حساب کو اپنے اوپر خلط ملط کرلیتے ہیں(تو وہ کیا کریں)؟

جواب: ان پر واجب ہے کہ وہ حاکم شرع یا اس کے نائب کی طرف رجوع کریں تاکہ اس مقدار مشکوک میں( جو کئی سال کے منافع یا گھرمیں رہنے والےسال کے منافع میں ہے) حاکم شرع کے ساتھ مصالحت ہوجائے لیکن جو گذشتہ سالوں کی بچت کی بات ہے تو وہ یہی ہے کہ فوراً اس کا خمس نکالے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 next