آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ دوم)



۳ ماہ رمضان میں روزہ نہ رکھنے کی چند اشخاص کو اجازت ہے کیونکہ ان پر روزہ واجب نہیں ہے اور وہ یہ ہیں ۔

الف بوڑھے،بوڑھیاں جب کہ وہ دونوں روزہ رکھنے سے معذور ہوں،یا روزہ ان پر ہرج ومشقت کا سبب ہو،ایسی حالت میں یعنی مشقت کی صورت میں ان دونوں پر فدیہ دینا واجب ہےہر روزہ کے بدلے ،اور یہ دوسری چیزوں سے افضل ہے،اور ان دونوں پر قضا واجب نہیں ہے ۔

ب وہ حاملہ عورت کہ جس کے حمل کو اور خود اس کو روزہ نقصان دیتا ہو تو بعد میں ان روزوں کی قضاکرے ۔

جواب: وہ دودھ پلانے والی عورت جس کا دودھ کم ہو تو جب روزہ اس کو یا اس کے بچے کو نقصان پہونچائے اور (دودھ پلائی اس عورت پر منحصر ہو)اور اگر اس عورت پر منحصر نہ ہو تو اس پر روزہ رکھنا جائز ہے اور جب روزہ رکھنا اس کے لئے جائز ہو تو اس پر اس کے بعد قضا واجب ہے حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت کا کفارہ ہر روزہ کے بدلے تقریبا ساڑھے سات سو گرام غلہ ہے ۔

۴ جس طرح نماز واجب اور مستحب ہے اسی طرح روزہ بھی واجب اور مستحب ہے،بلکہ روزہ کا شمارسنت موکدہ میں ہے اور روایت میں وارد ہوا ہے کہ وھو جنة من النار جہنم کی سپرہے اور وھو زکواة الا بدان اور جسموں کی زکوةہے اور (بہ یدخل العبد الجنة)اسی کے ذریعہ بندہ جنت میں داخل کیا جائیگا ۔

اور :نوم الصائم عبادة ونفسہ وصمتہ تسبیع وعملہ متقبل ودعاءة مستجاب۔

روزہ دار کی نیند عبادت اور اس کی سانس اوراس کی خاموشی تسبیح،اور اس کا عمل قبول اور اس کی دعا مستجاب ہے اور روزہ دار کے لئے دو خوشیاں ہیں ایک خوشی افطار کے وقت ایک خوشی اللہ تعالی سے ملاقات کے وقت اور کچھ روزوں کے استحباب(سنت) پر مخصوص روایات وارد ہوئی ہیں ۔

۱لف ہر مہینہ تین روزہ رکھنا،اور ہر مہینہ کی پہلی جمعرات،اور آخری جمعرات،اور ہر مہینہ کی دوسری دہائی کے پہلے بدھ کو روزہ رکھنا افضل ہے ۔

ب ذی القعدہ کی ۲۵/ویں تاریخ کو روزہ رکھنا ۔

جواب: نبی (صلی الله علیه و آله وسلم)کی پیدائش کے روز اور عید مبعث میں روزہ رکھنا ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 next