آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ دوم)



سوال: ساٹھ مسکینوں کو کھانا کس طرح دیا جائے؟

جواب: کبھی ان کو براہ راست کھانا کھلایا جاتاہے اس شرط کے ساتھ کہ وہ بالکل سیر ہوجائیں اور ان کو کھانے کی حاجت نہ رہے یاان کو کھانے کی چیزیں دے دی جاتی ہیں اس صورت میں واجب ہے کہ تقریباً(ساڑھے سات سو گرام فی کس ) کھجوریا گیہوں یا آٹا یا چاول یا ماش یااس کے علاوہ دوسری کھانے کی چیزیں دی جائیں ۔

اور کھانے کے بدلے ان کو مال دینا جائز نہیں ہے بلکہ صرف کھانے کی چیز ہو،اس کے علاوہ نہ ہویا اس کو وکیل بنایا جائے کہ وہ تمہاری طرف سے خرید کراپنی ملکیت میں لے لے ۔

سوال: اور جب میں ماہ رمضان کا روزہ کسی عذر مثلاً مرض یا سفر کی بنا پر نہ رکھوں تو ؟

جواب: اس دن کی قضا تم پر واجب ہے،اور اس قضا میں تم کو اختیار ہے کہ عیدین کے علاوہ سال کے کسی دن میں بھی روزہ رکھو پس یہ تمہارا روزہ کا بدل ہوگا جس کو تم نے مرض یا سفر کی بناپر نہ رکھا تھا ۔

سوال: جب مجھ کو کوئی ایسا مرض لاحق ہوجائے جو اس رمضان سے اس رمضان تک طول پکڑجائے؟

جواب: ایسی صورت میں قضا تم سے ساقط ہے اور فدیہ دینا تم پرواجب ہے اور ہر روزہ کے بدلے ساڑھے سات سو گرام تقریبا کھانا تصدق کرناہے ۔

اور اس سے پہلے کہ ہم روزے کی گفتگو کو ختم کر یں میرے والد نے فرمایا چند چیزوں کی طرف اشارہ کرنا چاہتاہوں ۔

۱ دونوں عیدوں میں(عید الفطرو عید قربان) روزہ رکھنا جائز نہیں ہے نہ قضا اور نہ غیر قضا ۔

۲ (اگر کسی عذر کی بنا پر باپ کے روزے قضا ہوگئے ہوں تو اس کے مرنے کے بعد بڑے بیٹے پر ان کی قضا واجب ہے،اور اگر اس کی موت کے وقت بڑا بیٹا نہ ہوتو اس کی قضا کسی پر واجب نہیں)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 next