آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ سوم)



جواب: قول ،قول عامل ہے جب کہ حاکم شرع کی طرف رجوع کیا جائے اسی شرط کے ساتھ جو اوپر بیان ہوئی ہے ۔

سوال: کبھی انسان کسی دوسرے انسان کو وکیل بناتا ہے تاکہ وہ اس کے کام میں اس کے قائم مقام رہے گویا وہ خود اس کو انجام دے رہا ہے ۔ جیسے ایک انسا ن کسی دوسرے انسان کووکیل بناتا ہے کہ وہ اس کا گھر یا اس کی جگہ وغیر ہ بیچے تو کیا اس کے بھی کچھ خاص شرائط ہیں؟

جواب: ہاں وکیل اور موکل دونوں کا عاقل ہونا معتبر ہے ۔اپنے ارادہ کے ساتھ دونوں وکالت کو اجراء کریں۔دونوں مختار ہوں ،مجبور نہ ہوں ۔ اسی طرح موکل میں بلوغ کو معتبر سمجھا گیا ہے ۔مگر یہ کہ اگر ممیز بچہ وکیل بنائے تو اس کا وکیل بنانا صحیح ہے ۔

سوا ل: کیا وکیل بنانے میں کوئی لفظ یا کوئی صیغہ خاص ہے؟

جواب: نہیں وکالت کے لئے کوئی معین لفظ نہیں ہے ۔اور نہ کوئی معین صیغہ ہے،بلکہ اس پر جو بھی قول،فعل یا کتابت کرے کافی ہے۔اور وکالت وکیل یا موکل کے مرنے سے باطل ہو جاتی ہے ۔

سوال: کبھی انسان گھر یا دوکان یا کسی دوسری چیز کو کرایہ پر لیتا ہے یا کبھی خود اپنے آپ کو کرایہ پر دیتا ہے مثلاً درزی، معمار اور ڈرائیور وغیرہ پس آپ بتائیں کہ اجارہ میں کیا چیزمعتبر ہے اور اس کے احکام کیا ہیں؟

جواب: اجارہ (کرایہ)مالک ،وکیل،ولی کی طرف سے صحیح ہے اور دوسرے لوگوں کی طرف سے بھی ہوسکتا ہے ،جب وہ لوگ مالک یا وکیل یا ولی کی طرف سے اجازت حاصل کئے ہوئے ہوں۔اور اجارہ دینے والے اور اجارہ لینے والے میں بلوغ ،عقل اورا ختیار معتبر ہے اور وہ لوگ اپنی سفاہت یا تفلیس کی بنا پر اپنے مال میں تصرف کرنے سے روکے نہ گئے ہوں۔ہاں جو فلس ہے اس کا پانے کے لئے اجارہ لینا صحیح ہے ۔جو چیز کرایہ پر دی جاتی ہے جیسے جگہ وہ معین ہو،کرایہ لینے والا اس کو دیکھے ،یا کرایہ دینے والا اس طرح اس کی خصوصیات بیان کرے کہ کرایہ لینے والے کو اس کا پورا علم ہو جائے ،کرایہ دینے والا اس چیز کو کرایہ لینے والے کے حوالے کرنے پر قادر ہو۔ہاں اگر کرایہ دار اس کو حاصل کرنے پر قدرت رکھتا ہو تو یہ چیز کافی ہے،وہ چیز ایسی ہو کہ اس سے نفع اٹھانے کے باوجود وہ چیز اپنی جگہ پر باقی رہے۔اور اس چیز سے حلال نفع حاصل کیا جائے اگر کسی جگہ کو شراب بیچنے کے لئے کرایہ پر دیا جائے تو صحیح نہیں ہے ،اسی طرح دوسری حرام چیزوں کے لئے جگہ کو کرایہ پر دینا صحیح نہیں ہے ۔

سوال: کیاکرایہ کے لئے کوئی معین لفظ ہے ؟

جواب: نہیں کرایہ کے لئے کوئی لفظ معین نہیں ہے،بلکہ اس کے صحیح ہونے میں ہر فعل جو کرایہ پر دلالت کرے کافی ہے ،مثلاً گونگا جو بات نہیں کر سکتا اگر اس کو اشارے سے سمجھا دیا جائے کہ کس چیز کو اجارہ پر لیا جارہا ہے یا اجارہ پر دیا جار ہا ہے تو پھر اس کا کرایہ پر لینا اور دیناصحیح ہے ۔

سوال: کسی انسان نے کوئی گھر یا جگہ کرایہ پر لی اور مالک نے اس پر شرط لگادی کہ یہ اس کے رہنے کے لئے یا اس کے کام کرنے کے لئے اجارہ پر دی جارہی ہے۔نہ کہ کسی دوسرے کو ایسی صورت میں کیا کرایہ دار کا حق ہے کہ وہ کسی دوسرے کوکرایہ پر دے؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 next