آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ سوم)



جواب : جان بو جھ کر حرام ہے ۔

سوال : اگر جان بو جھ کر نہ ہوا ہو تو ؟

جواب : اگر ذبیحہ کا قبلہ کی طر ف نہ ہو نا خطا اور نسیان کا سبب ہو ، یا اس کو قبلہ کی سمت معلوم نہ ، یا ذبیحہ کو قبلہ کی طرف نہ کر سکتا ہو ، یا اصلاً جا نتا نہ ہو کہ قبلہ کی سمت کرنا ذبح کے شر ائط میں سے ایک شر ط ہے کہ جس کی بناپر ذبیحہ کا گو شت کھانا حلال ہے ۔ جب ان اسباب میں سے کو ئی سبب ہو تو پھر ذبیحہ حرام نہ ہو گا ۔

(۴)ذبح کرتے وقت نام خدا کا ذکر کرے ، چا ہے یہ ذکر ذبح کے وقت ہو یا ذبح سے پہلے ہو لیکن عر فاًمتصل ہو ۔

سوال : نام خدا میں کیا کہنا چا ہئے ؟

جواب : بسم اللہ یا الحمد للہ یا اللہ اکبر کہہ دینا کا فی ہے ۔

سوال: اگر ذبح کرنے والا خدا کا نام لینا بھول جائے تو ۔

جواب : ذبیحہ حرام نہ ہو گا ۔

سوال : میں بعض قصابوں کو دیکھتا ہوں کہ وہ ذبح کرتے وقت ذبیحہ کا سر کاٹ دیتے ہیں؟

جواب : تم ان سے کہو (ذبیحہ کے سر کو عمداً جدا نہ کرو اور حرام مغز کواس کی روح نکلنے سے پہلے نہ نکالیں ۔)حرام مغز ایک سفید دھا گہ کے مثل ہے جو ریڑھ کی ہڈی میں گردن سے لے کر کمر تک ہو تی ہے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 next