آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ سوم)



(۳) ان خصوصیات کاعلم ہونا چاہئے کہ جو کسی جنس اور اس کی قیمت میں ہوتی ہیں اور خصوصیات کی بنا پر لوگوں کا رجحان کسی معاملہ میں مختلف ہوتاہے چاہے یہ خصوصیات عام شکل ہی میں کیوں نہ ہوں مثلاً رنگ، مزہ، خوبی اور نقص وغیرہ کہ ان کی بناپر ہر بیچی جانے والی جنس کی بازاری قیمت میں فرق آجاتاہے ۔

(۴) کسی شخص کا اس جنس یا قیمت میں کوئی حق نہ ہوپس وہ مال جو کسی کے پاس رہن رکھا ہوا ہے تو وہ رہن رکھنے والے کی اجازت کے بغیرنہیں بیچ سکتا ۔ اسی طرح وقف شدہ چیز کا بیچنا جائز نہیں ہے، مگر یہ کہ وقف کو اس کا کوئی فائدہ ہے بھی تو اتنا کم کہ وہ نہ ہونے کے برابر ہو ۔

(۵) بیچی جانے والی چیز وہ خود عین جنس ہو، جیسے گھر، کتاب اور سامان وغیرہ پس گھر کا نفع بیچنا صحیح نہیں ہے ۔ میرے والد محترم نے یہ فرما کر مزید فرمایا:

اسی طرح کسی شہر میں کسی چیز کو وزن کرکے بیچا جاتا ہے تو اس شہر میں اس جنس کو صرف وزن کرکے ہی بیچ سکتے ہیں اور اسی چیز کو کسی دوسرے شہر میں کسی پیمانہ کے ذریعے بیچا جاتا ہے تو اس شہر میں فقط پیمانہ ہی کے ذریعہ بیچنا درست ہے اور اسی اعتبار سے ہر چیز کو بیچاجائے گا تا کہ جنس کے بارے میں جو علم نہیں ہے وہ دور ہوجائے ۔

سوال : ذرا مجھے مثال سے سمجھا ئیے؟

جواب: مثلاًکسی شہر میں پھل تول کربکتے ہیں تو اس شہر میں صرف تول کر ہی بیچے جاسکتے ہیں،اور مثلاً دودھ جس شہر میں لیڑ کے حسا ب سے بیچاجا تا ہے تو اس شہر میں دودھ صرف لیڑ ہی کے ذریعہ بیچا جائے گا،یہ جہالت سے بچنے کے لئے ہے تا کہ کسی قسم کی جہالت نہ رہے ۔

یہ چند شرطیں جس چیز کو بیچا اور خریدا جاتا ہے ان کے بارے میں تھیں اور اب یہاں چند شرطیں خود ان چیزوں کے بارے میں ہیں کہ جو بیچی جاتی ہیں، ان میں سے ایک یہ ہے کہ بیچتے وقت کسی معمولی چیز کو معاملہ پر معلق کرنا جائز نہیں ہے ۔

سوال: ذرا اس پر مجھے مثال بیان کیئجے ؟

جواب: مثلاًگھر بیچتے وقت خریدار سے یہ کہنا صحیح نہیں کہ میں نے اس گھر کو تجھے بیچا جب کہ مہینہ کا پہلا چاند ہو،یا اس خریدار سے یہ کہا نہیں جا سکتا کہ میں نے اپنی اس گاڑی کو تیرے ہاتھ بیچا جب میرے یہاں ایک لڑکے کی پیدائش ہو وغیرہ وغیرہ،اگر ایسا اتفاق پیش آجائے تو دوبارہ بیچنے والے اور خریدار میں،خرید و فروخت پر لڑکے کی پیدائش اور رویت ہلال کے بعد اتفاق ہونا چاہئے ۔

سوال: وہ کون سے شرائط ہیں کہ جو بیچنے والے اور خریدار میں پائے جائیں کہ آپ نے جن کی طرف اپنی گفتگو میں اشارہ فرمایا؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 next