آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ سوم)



سوال : اگر مچھلی زمین پر اچھل کر آجائے اور اس کو کوئی نہ پکڑے یہاں تک کہ مر جائے تو ؟

جواب : اس کا گو شت کھانا حرام ہے مزید یہ کہ تم نے کسی مچھلی کو زند ہ زمین پر تڑپتے ہو ئے دیکھا اور تم نہیں جا نتے کہ اس کو کسی انسان نے پکڑ کر پانی سے نکالا ہے اور نہ تم نے اس کو اپنے قبضہ میں لیا یہاں تک کہ وہ مر جا ئے تم پر اس کا گو شت کھانا حرام ہے ۔

سوال : اور ذکر خدا کرنا بھی شر ط ہے ؟ اگر کسی نے مچھلی پکڑ تے وقت نام خدا نہیں لیا تو ؟

جواب : مچھلی کے تذ کیہ میں خدا کا نام لینا شر ط نہیں ہے ۔

سوال : کیا یہ بھی شر ط ہے کہ مسلمان اس کو زندہ شکار کرے ؟

جواب : نہیں ، مچھلی کے تذ کیہ میں شر ط نہیں کہ اس کو کسی مسلمان نے زندہ پکڑا ہو ۔

سوال : اس کے معنی یہ ہوئے کہ جب کافر مچھلی کو زندہ پا نی سے نکالے تو اس کا کھا نا جائز ہے ؟

جواب : ہاں اس کا کھانا جائز ہے کا فر اور مسلمان میں یہاں فر ق نہیں ہے ۔

سوال : اور جب کسی مسلمان کے ہاتھ میں مچھلی کو دیکھو ں کہ وہ اس کو بیچ رہا ہے اور میں نہیں جا نتا کہ اس نے اس کو زندہ پا نی سے نکالا ہے کہ میرے لئے اس کا کھانا حلال ہو جائے یا پانی سے مری ہو ئی نکالی ہے پس کیا میرے لئے اس کا کھانا حلال نہیں ؟

جواب : تم جب تک کسی مسلمان کے ہاتھ میں دیکھوں تو کہو یہ مذ کی ہے اور اس مسلمان کا اس پر تصرف کرنا اس کے تذکیہ پر دلالت کرتا ہے مثلاً کھانے کے لئے بیچ رہا ہے یا دو سری ایسی چیزوں کے لئے بیچ رہا ہے کہ جس میں تذ کیہ ضروری ہے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 next