آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ سوم)



”من اخلاق الا نبیا ء حب النساء“

(اخلاق انبیاء میں سے ایک یہ ہے کہ وہ عو توں سے محبت کرتے تھے) انھیں حضرت سے مروی ہے کہ:

”رکعتان یصلیہما المتزوج افضل من سبعین رکعۃ یصلیہا اعزب“

”شادی شدہ انسان کی دو رکعت نماز بغیر شادی شدہ انسان کی ستر نماز سے افضل ہے “ اور امام محمد باقر علیہ السلام سے روایت بیان کی گئی ہے کہ آپ فرمایا:

”ما احب ان لی الد نیا و ما فیہا و انی بت لیلۃ ولیست لی زوجۃ“

”اگر دنیا اور جو کچھ اس میں ہے وہ سب کا سب مجھے مل جائے یہ مجھے پسند نہیں ہے کہ میں ایک رات اس حال میں بسر کروں کہ جس میں میری کو ئی زوجہ نہ ہو “

اور امام مو سیٰ کا ظم علیہ السلام سے منقول ہے :

”روز قیامت خدا کے عرش کے علاوہ کسی چیز کا سا یہ نہ ہو گا تو اس کے سائے سے تین قسم کے لو گ بہر ہ مند ہوں گے ، ایک وہ کہ جس نے اپنے مسلمان بھائی کی شادی کرائی ہو ، دو سرے وہ کہ جس نے کسی مسلمان کی خد مت کی ہو ، اور تیسرے و ہ کہ جس نے کسی مسلمان کے راز کو پو شیدہ رکھا ہو “

اور بھی بہت سی احادیث ہیں جو شادی کے مستحب ہو نے کی طرف اشارہ کرتی ہیں اور مردو عورت کے کنوارے پن کے مکروہ ہو نے پر دلالت کرتی ہیں ۔

سوال : آپ نے فرمایا عو رت اور مرد کے لئے کیا عورت کے لئے بھی !!



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 next