آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ سوم)



سوال: مجھ سے جس بارے میں آپ نے فرمایا مثال دے کر بیان کیجئے؟

جواب: مثلاً مومن کو قرض دینا اور اس سے زیادہ نہ چاہنا مستحب ہے،دوا کا بیچنا مستحب ہے،اگرکوئی کسی کو تجارت کرنے کے لئے کچھ مال دے اس لحاظ سے کہ معین فائدہ طرفین(بیچنے والے اور خریدار) کے لئے ہو تو یہ مستحب ہے،جیسا کہ تجارت کے بعض طور و طریقے شریعت اسلامی کو محبوب ہیں اور اس کو ان میں رغبت ہے ۔

سوال: مثلاً

جواب: مستحب ہے کہ بیچنے والا اپنے خریداروںکے در میان جنس کی قیمت میں فرق نہ کرے،اور جنس کی قیمت میں زیادہ سختی نہ برتے،اور جس شخص نے اس سے کوئی معاملہ کیا ہو اور بعد میں وہ پشیمان ہو جائے تو بیچنے والے کے لئے مستحب ہے کہ اس کی بات کو قبول کرے اور خریدار کی قیمت واپس کرے۔اور انسان کے لئے مستحب ہے کہ وہ کم لے اور زیادہ دے اور قیمت کاکم کرنا مستحب ہے ۔

اپنے کا روبار کی جگہ کادروازہ کھول کر اس میں بیٹھنا مستحب ہے،رزق کے حصول کے لئے جد و جہد کرنا مستحب ہے،بیچنے میں احسان و بخشش مستحب ہے،بیع وشراء میں اچھا پیشہ اختیار کرنا مستحب ہے،طلب رزق کے لئے ہجرت کرنا اور اس کے حصول میں کوئی نئی رو ش اختیار کرنا مستحب ہے،ان کے علاوہ اور بھی بہت سے مستحبات ہیں،میرے والد نے مزید فرمایا کہ کچھ تجارتی معاملات اور ان کی روش ایسی ہے کہ جو شریعت اسلامی کے نزدیک نہ محبوب ہیں اور نہ مبغوض،پس انسان کو اختیار ہے کہ وہ جس معاملہ کو چاہے اختیار کرے اور جس کو چاہے چھوڑے، کسی ایک معاملہ کو کسی دوسرے معاملہ پر ترجیح دیئے بغیر پس وہ معاملات مباح ہیں،جیسے آجکل کے بہت سے تجارتی معاملات،میرے والد نے اس کے فوراًبعد کہا :

شریعت اسلامیہ نے ان تمام چیزوں کے لئےکچھ شرائط رکھی ہیں کچھ شرائط جس چیز کو بیچنا چاہتا ہے اس کے بارے میں شرائط ہیں ،کچھ شرائط خود بیع میں ہیں اور چند خریدار شرائط کے بارے میں ہیں ۔

سوال: جس چیز کو بیچا جاتا ہے اس میں کیا شرائط ہیں؟

جواب: اس میں چند شرطیں ہیں:

(۱) جس چیز کو بیچا جاتا ہے اس کی مقدار،وزن،پیمانہ،عدد یا مساحت کے اعتبار سے معلوم ہونا چاہئے یہ اختلاف اجناس کے مختلف ہونے کی بناء پر ہوتا ہے ۔

(۲) بیچی ہوئی چیز کو سپرد کرنے کی قدرت رکھتا ہو پس نہر کی مچھلیاں بیچنا اور پرندہ(جب کہ وہ ہوا میں اڑ رہا ہو)بیچناصحیح نہیں ہے ہاں اگر خریدار بیچی ہوئی جنس کو حاصل کرنے پر قدرت رکھتا ہے تو پھریہ بیع درست ہے مثلاً کوئی بھاگا ہوا چو پایا بیچا گیا ہو اور خریدار اس کو پکڑنے پر قدرت رکھتاہے تو یہ معاملہ صحیح ہے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 next