آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ سوم)



خون، گو بر،عضو تناسل، پیشاب و پا خانہ کا مقام ، بچہ دانی، تمام مختلف قسم کے غدود ،خصیہ ،وہ چیز جو چنوں کے دانوں کے مانند مغز میں ہو تی ہیں،حرام مغز ،پتہ /تلی /مثانہ ، آنکھ کا ڈھیلہ (وہ پٹھے جو ریڑھ کی ہڈی کے دونوں طرف ہو تے ہیں)یہ تمام چیزیں پر ندوں کے علا وہ دو سرے ذبیحہ میں بھی حرام ہیں لیکن پر ندوں کے ذبیحہ میں اس کا خو ن حرام ہے ، ہاں اگر یہ دوسری چیزیں بھی جو ذکر ہو ئی ہیں ان میں پائی گئیں تو ان سے اجتناب کرو ۔

میرے والد صا حب نے جب ان حرام چیزوں کی تعداد کو بتا کر ختم کیا تو وہ خا موش ہو گئے اور میں نے اپنے دل میں کہا ہم ذبیحہ کے بارے میں گفتگو کر رہے ہیں کہ اس کی کیا چیز حلال اور کیا چیز حرام ہے تو میں نے ان سے سوال کیوں نہ کیا کہ ذبیحہ کے علاوہ بھی کچھ چیزیں ہیں کہ جن کا کھا نا حرام ہے ، پھر میں نے ان سے کیوں نہ سوال کیا کہ ہماری بحث کھا نے کے بارے میں ہے وہ چیزیں کیا ہیں کہ جو کھا نے میں مستحبات ہیں ۔

میں اپنے ذہن میں انھیں چیزوں کو سو نچ رہا تھا کہ میرے والد نے فرمایا کہ تھوڑا مو ضو ع سے خا رج ہو کر دو سو الوں کے بارے میں ، میں کچھ پو چھوں ۔ پہلا سوال کیا کچھ اور بھی چیزیں ہیں جو حرام میں شا مل ہیں؟دو سرا سوال ہر روز کھا نے کے دستر خوان پر تین وقت بیٹھتے ہیں کیا کھا نے میں کچھ مستحبات ہیں؟ میرے والد مسکر ائے ، گو یا ان کو کو ئی چیز یاد آئی پھر انہوں نے اپنی اس نشست میں یہ کہتے ہو ئے ذکر کیا پہلے میں پہلے سوال کا جواب دوں گا پھر دوسرے سوال کا جواب دوںگا ۔ہاں یہاں دوسری بھی چیزیں ہیں جو حرام ہیں اور ان کا ہماری اس گفتگو میں ذکر نہیں ہوا ، ان میں سے جو دو اہم چیزیں ہیں میں خاص طور پر ان کا ذکر کروں گا اوروہ دو نوں یہ ہیں ۔

(۱) شراب کا پینا حرام ہے اور دو سرے مسکرات کا بھی ۔ اسی میں (بیر)جو کی شراب بھی شامل ہے ۔ شراب کے پینے کی حرمت پر قرآن مجید میں خدا وند عالم کا ارشاد ہے :

”انما الخمر و المیسر و الا نصاب والا زلام رجس من عمل الشیطان فا جتنبوہ“

(شراب ، جوا، جمے ہو ئے بت ،شیطان کے نا پاک کام ہیں لہٰذا ان سے پر ہیز کرو)

بعض حد یثوں میں اس کو گناہ کبیرہ بتایا گیا ہے ۔

امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:

”الخمر ام الخبائث وراس کل شر الی آخر الحدیث“

(شراب تمام خباثتوں کی ماں اور ہر شر کی ابتداء ہے ۔۔۔۔۔)اور اس سے بھی زیادہ اور کیا ہو گا کہ تمہارا اس دستر خوان پر بیٹھ کر کھا نا حرام ہے کہ جس پر شراب پی جا تی ہو یا کو ئی بھی نشہ آور چیز استعمال ہو تی ہو (بلکہ تمہارا اس دستر خوان پر بیٹھنا حرام ہے)۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 next