آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ سوم)



جواب: اس کے بارے میں مختلف حالات ہیں:

۱۔ کبھی چیز کا اٹھا نے والا اس ملے ہو ئے مال میں کو ئی علا مت نہیں پاتا یعنی کو ئی ایسی چیز کہ جس کے ذریعے اس کے مالک کا پتہ ملے اور پھر وہ چیز اس وسیلہ سے اس تک پہنچا دی جائے ایسی حالت میں اٹھا نے والے کے لئے جا ئز ہے کہ وہ اپنے لئے اٹھا لے ۔

۲۔ یا اس پڑے ہو ئے مال میں علامت پا تا ہے اور اس کی قیمت ایک در ہم شر عی سے کم ہے ۔ یعنی سا ڑھے ۱۲چنے سے کم (یہ در ہم چا ندی کا اور سکہ دار ہو )صورت میں اٹھا نے والے پر اس کے مالک کے بارے میں تحقیق اور جستجو لازم نہیں ہے ۔لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ اس کو اپنے لئے لے لے بلکہ کسی فقیر کو صدقہ دے دے ۔

۳۔ یا پڑے ہو ئے مال میں کو ئی علا مت ہو اور اس کی قیمت ایک درہم یااس سے زیادہ ہو ایسی صورت میں اٹھا نے والے پر واجب ہے کہ وہ مالک کی ایک سا ل تک تلاش و جستجو کرے اور واجب ہے کہ اس کے مالک کو عام لو گوں کے اجتما ع کی جگہوں پر تلا ش کرے جیسے بازار اور عام اٹھنے بیٹھنے کی مجالس و غیرہ میں اس تو قع کے سا تھ کہ اس کا ملک وہاں مل جا ئے گا ۔

سوال: جب مالک کا کو ئی پتہ نہ ملے تو ؟

جواب: جب مالک نہ ملے اور یہ پڑی ہو ئی چیز خا نہ کعبہ (حرم مکہ)میں ملی ہو تو اس کو اس کے مالک کی طر ف سے تصدق کردے اور اگر کسی دوسری جگہ ملی ہے تو اٹھا نے والاان اوامر میں سے کسی ایک امر کا مختارہے ،یا اس کی جو منفعت ہو گی وہ اس کا حق ہے یا پھراس چیز کو مالک کی طرف سے تصد ق کردے (کسی بھی حال میں وہ اس چیز کا مالک نہیں ہو سکتا )

سوال: اگر پڑی ہو ئی چیز نقد رقم ہو تو ؟

جواب: اگر مالک کاپہچا ننا ممکن ہو بعض خصوصیات کی بنا پر جیسے اس رقم کی تعداد یا کسی ایسے خاص زمانہ یا جگہ میں ملی ہو کہ جو مالک کاپتہ دیتی ہو تو اس کا ڈھو نڈنا واجب ہے ۔

سوال: کو ئی دعو یٰ کرے کہ وہ اس کا مالک ہے ؟

جواب: اگر اس کی سچائی کو جا نتا ہے تو اس کو دینا واجب ہے اور جب وہ اس رقم کی کچھ صفت بیان کرے اور وہ صفت حقیقت سے مطا بقت رکھتی ہو تو اس کی سچائی کا اطمینا ن ہو جا تا ہے تو ایسی صورت میں بھی اس کو دینا واجب ہے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 next