آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ سوم)



سوال: آج کی گفتگو کے اختتام پر میں آپ سے خصوصی سوال کرنا چا ہتا ہوں ؟

جواب : کہیئے ۔

سوال : میں نے کئی با ر آپ کو صدقہ دیتے ہو ئے دیکھا ہے ؟

جواب: ہاں لیکن تم نے کس طرح مجھے صد قہ دیتے ہو ئے دیکھا حالا نکہ میں اس طرح صدقہ دیتا ہوں کہ کو ئی مجھے نہ دیکھے یہ مستحب صد قہ ،جب تم اس کو پوشیدہ دو گے تو یہ اس سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے کہ تم لو گوں کے سامنے اس کو دو ۔ آپ کے چو تھے امام زین العابدین علیہ السلام اس بارے میں فرمایتے ہیں :۔

”صدقۃ السر تطفئی غضب الرب“

”پو شیدہ صدقہ دینا پر و ر دگار کے غضب کودور کر دیتا ہے “

سوال: صد قہ میں کیا چیز معتبر ہے ؟

جواب: صد قہ میں قر بۃً الی اللہ معتبر ہے ۔

سوال: کیا اس کا کو ئی و قت معین ہے ؟

جواب: نہیں ، بلکہ صد قہ صبح کے وقت دینا مستحب ہے اس لئے کہ صبح کے وقت صدقہ دینا اس روز کے شر کو دفع کرتا ہے اور اسی طرح رات کے شروع میں صد قہ دینا مستحب ہے کیو نکہ شروع رات میں صدقہ دینا رات کے شر سے محفوظ رکھتا ہے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 next