آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ سوم)



سوال : آپ نے مجھ سے فرمایا کہ جب تم کسی ایسے حیوان کا گو شت یا کھال (جو قابل تذ کیہ ہیں)کسی مسلمان کے ہاتھ میں پا ؤ اور تم کو معلوم نہ ہو کہ یہ مذ کی ہے یا نہیں ؟ تو تم کہو کہ ”یہ مذ کی“ہے ۔ تا و قتی کہ تم پر ثابت نہ ہو جائے کہ یہ مذ کی ٰ نہیں ہے ، کیا ایسا نہیں ہے ؟

جواب : ہاں !ایسا ہی ہے ۔

سوال : جیسا کہ آپ جا نتے ہیں کہ مسلمانوں میں مختلف مذ اہب اور فر قے ہیں ؟

جواب : ہاں تم کہو کہ یہ مذ کی ہے اب چا ہے یہ مسلمان تمہارے مذ ہب کے مو افق ہو یا مخالف ۔

سوال : مذا ہب اسلامیہ یا اسلامیہ فرقوں میں اکثر ایسے ہیں کہ جو آپ نے تذ کیہ کی شر ائط بیان کی ہیں وہ ان شر ائط کو نہیں ما نتے مثلاً کو ئی فر قہ استقبال قبلہ کی شر ط کو نہیں ما نتا، اور ذکر خدا کا قائل نہیں ہے اور نہ اس شر ط کو ما نتا ہے ، کہ ذبح کرنے والا مسلمان ہو یا چارو ں رگوں (اوداج اربعہ )کے کا نٹے کی شر ط کو نہیں ما نتا؟

جواب: میں جا نتا ہوں اور یہ کو ئی اہم چیز نہیں ہے کہ تم کہو یہ مذ کی ہے جب تک اس کا تصر ف حیوان مذ کی کے گوشت اور کھال میں ہو اور تمہیں احتمال ہو کہ یہ انہیں شرائط کے مطا بق مذ کی ہے کہ جو ذکر کئے گئے ہیں اگر چہ وہ خود ان شرائط کے لا زم ہو نے کا معتقد نہ ہو بلکہ اگر تمہیں یقین ہو کہ یہ استقبال قبلہ کی شر ط کی ر عایت نہیں کر تا اس ذبیحہ کی حلیت میں کو ئی نقصان نہیں پہنچا تا ،اگر چہ استقبال قبلہ کی شر ط کے لازم ہو نے کا اعتقاد نہ بھی رکھتا ہو ۔

سوال : وہ حیوانات جو اسلامی ممالک میں مشین کے ذریعہ ذبح کئے جا تے ہیں ؟

جواب : اگر ان میں ذبح کی تمام ذکر شدہ شراط پائی جا تی ہوں تو وہ (مذ کوۃ)تذ کیہ کئے ہو ئے ہیں ۔ پس جب مشین کی دھار دار چھری کی حر کت کا سبب خود کام کرنے والا ہویا مشین کا معین بٹن مسلمان دبائے کہ جس کی بنا پر وہ دھار دار اوزار متحرک ہو اور خدا کا نام ذ بیحوں پر لے اور ذبیحہ کا گو شت کھانا حلال ہے کہ جس طرح ہاتھ سے ذبیح کرنے میں تمام شرائط کی مو جو دگی میں حلال ہو تا ہے ۔

سوال : مچھلیاں اور مچھلیوں کے تذ کیہ کے بارے میں آپ نے بیان نہیں کیا؟

جواب : مچھلیوں کا تذ کیہ اور اسی کے سا تھ ان کے گو شت کھا نے کی حلیت دو سرے حیوانات کے تذ کیہ سے جو بیان کیا گیا ہے جدا ہے ۔مچھلی کا تذکیہ یہ ہے کہ اس کو پا نی سے زند ہ پکڑکر نکالا جائے یا اس کو ہاتھ سے پا نی کے اند ر شکار کیا جائے ؟؟؟؟؟یا اس کو زند ہ پکڑکر نکالا جائے یا جال یا اس کو کا نٹے کے ذریعے پکڑا جائے یا مچھلی پانی میں ہو اور تم اس کو پکڑلو تو اس کا تذ کیہ ہو گیا یا وہ اچھل کر خود بخود سا حل پر آجائے اور تم اس کو زند ہ پکڑلو تو یہ اس کا تذ کیہ ہے اور اسی طرح کی دو سری مثالیں فر ض کرو ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 next