آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ سوم)



سوال : اگر وہ عقد فسخ نہ کرے ،تو کیا کیا جائے گا؟

جواب: ایسی صورت میں اس کا حق مہر اتنا کم کردیا جائے گا کہ جتنا باکر ہ اور غیر باکرہ میں نسبت کم ہوتی ہے ۔

سوال : کیا مرد کو اختیار حاصل ہے کہ وہ جس عورت سے چا ہے عقد کرے ؟

جواب: ہاں جو عو رتیں اس پر حرام ہیں ان کے علاوہ اسے یہ حق ہے کہ وہ جس عورت سے چا ہےعقد کرے ۔جن عورتوں سے عقد حرام ہے وہ مند جہ ذیل ہیں:

(۱) اس کی ماں ۔ دادی اور نا نی ۔

(۲) بیٹی اور اس کے بیٹے کی بیٹیاں ۔

(۳) اس کی بہن اور بہن کی بیٹیاں اور آگے ان کی بیٹیاں ۔

(۴) اپنے بھائی کی بیٹیاں اور آگے ان کی بیٹیاں ۔

(۵) اس کی پھو پھیاں اور خالا ئیں ۔

(۶) اپنی بیوی کی ماں (ساس ) اور بیوی کی دادی ،نا نی اگر چہ اس نے اپنی زو جہ سے ہم بستری بھی نہ کی ہو تو بھی یہ عو رتیں حرام ہو جا تی ہیں ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 next