آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ سوم)



اور حق کی قضاوت یا باطل کی قضاوت پر رشوت لینا حرام ہے،اور آلات قمار سے کھیلنا،جیسے شطرنج،جوا،سٹہ کا بازی لگا کر شرط کے ساتھ کھیلنا بلکہ شطرنج اور جوئے اور ان دونوں کی طرح دوسرے کھیل بغیر بازی کے بھی حرام ہیں،کسی ایسی چیز کی قیمت زیادہ لگانا کہ جس کے خرید نے کا ارادہ نہ ہو بلکہ کسی سے اس نے سنا تو اس چیز کی قیمت زیادہ لگادی،قیمت کی زیادتی کے بعد وہ چیز خریدنا حرام ہے اگرچہ نقصان اور دھوکے سے دوسرا آدمی محفوظ ہو ۔

ایسی چیز جو قمار یا چوری وغیرہ کے ذریعے حاصل کی گئی ہو اس کا خریدنا حرام ہے ۔

سوال: یہ وہ حرام چیزیں تھیں کہ جن کا بیچنا اور خرید نا حرام ہے کیا مکروہات بھی ہیں؟

جواب: ہاں کچھ تجارتی معاملات ایسے بھی ہیں کہ شریعت اسلامیہ کے نزدیک مرجوح(یعنی جن کا رجحان کم)ہیں مکلفین کے لئے ان سے دوری اختیار کرنا یا ان سے بچنا لازمی نہیں ہے پس وہ مکروہ ہیں ۔

سوال: ذرا مجھے مثال سے سمجھا ئیے؟

جواب: قیمتی مال کا بیچنا مکروہ ہے مگر یہ کہ اس کی قیمت سے دوسرا قیمتی سامان خریدا جائے،سونے کے عوض سونا اور چاندی کے عوض چانداگر کسی اضافہ کے بغیر ہو تو مکروہ ہے ورنہ اضافہ کی صورت میں حرام ہے،جونیانیا مالدارہوا ہو اس سے فرض لینا مکروہ ہے،اسی طرح انسان کیلئے قصابی،حجامت اور کفن بیچنے کا کام کرنا اور ایسے ہی دوسرے کام مکروہ ہیں اس کے بعد میرے والد نے مزید فرمایا کہ تجارت کے معاملات میں بھی بعض طریقے اور شریعت کی نظر میں مکروہ ہیں ۔

سوال: مثلاً(وہ کون سے طریقے ہیں)؟

جواب: جب غش سے نہ ہو تو کسی عیب کا چھپانا مکروہ ہے اور اگر غش(دھو کہ)ہوتو پھر اس عیب کا چھپانا حرام ہے،معاملہ میں سچی قسم کھانا مکروہ ہے،لیکن جھوٹی قسم حرام ہے اور مومن سے زیادہ فائدہ لینا مکروہ ہے اور بیچنے کے بعد قیمت میں کمی کا مطالبہ کرنا مکروہ ہے اور ایسی تاریک جگہ بیچنا جہاں مال کاعیب ظاہر نہ ہو مکروہ ہے بیچنے والے کو مال کی تعریف کرنا اور خرید ار کو مال کی برائی کرنا مکروہ ہے،اس کے علاوہ اور بھی مکروہات ہیں ۔

سوال: یہ تو مکروہات تھے کیا مستحبات بھی ہیں؟

جواب: ہاں کچھ چیزوں کی تجارت شریعت اسلامی کے نزدیک مرغوب اور محبوب ہے،لیکن وہ مکلفین کے لئے لازمی نہیں ہے اور نہ ان پر واجب ہے بلکہ مستحب ہیں ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 next