آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ سوم)



سوال : ذرا مجھے اس یمین یا قسم کی مثال دیجئے کہ جس کا پورا کرنا واجب ہے ؟

جواب : مثال کے طور پر جب انسان کہے ”واللہ لافعلن “خدا کی قسم میں اس کام کو ضرور انجام دوں گا یا یہ کہے :”باللہ لا فعلن“یا ”اقسم باللہ “یا ہے ” اقسم برب المصحف“ کہ یہ تمام جملے تقر یباً ہم معنی ہیں “یا اس کے علاہ اور بھی قسم کھا نے کی صورتیں ہیں

سوال : اور جب کوئی دوسرے انسا ن کو مخاطب کرتے ہو ئے ”واللہ لتفعلن“خدا کہ قسم تو ضرور ایسا کام کرے گا تو ؟

جواب : کسی دوسرے انسان سے متعلق قسم یا یمین منعقد نہیں ہو گی ، اور نہ ہی زمانہ ما ضی سے متعلق قسم منعقد ہو گی ، اور اسی و جہ سے قسم و یمین پر کو ئی اثر مرتب نہیں ہو گا ، اسی طرح اگر باپ بیٹے کو یا شو ہر بیوی کو قسم کھا نے سے منع کریں تو ان کی قسم صحیح نہیں ہو گی ۔ اور جب بیٹا بغیر باپ کی اجا زت کے اور زوجہ بغیر شوہر کی اجازت کے قسم کھا ئیں تو قسم یا یمین کے صحیح ہو نے کا دارو مدار باپ یا شو ہر کی اجازت پر منحصر ہے ۔

سوال : کبھی انسان سچائی پر حلف اٹھا تا یا قسم کھا تا ہے اور وہ در حقیقت سچا ہے یا کسی معین چیز پر حلف اٹھاتا ہے اور وہ حلف اٹھا نے میں سچا ہے تو ؟

جواب : سچی قسمیں کھا نا حرام نہیں ہے ، لیکن مکر وہ ہے ۔ البتہ جھو ٹی قسمیں کھا نا حرام ہے ۔ اور گنا ہان کبیرہ میں سے ہیں ۔ مگر یہ کہ کو ئی اہم ضرورت پیش آ جائے تو ۔

سوال : اور یہ کس طرح ہے ؟

جواب : جب انسان قسم حلف کے ذریعہ کسی ظالم سے اپنے آپ کو یا مو منین میں سے کسی کو نجات دلا ئے تو یہ قسم جائز ہے ۔ اور کبھی جھوٹی قسم واجب ہو جا تی ہے ۔ جب کو ئی ظالم کسی مو من یا اس کی نا مو س یا کسی دوسرے مومن یااس کی نا مو س کو ڈرائے دھمکائے ہاں اگر یہاں ”تو ریہ “کر سکتا ہو تو اپنے کلام میں استعمال کرے ۔

سوال : ”اپنے کلام میں تو ریہ استعمال کرے “ اس کے کیامعنی ہیں؟

جواب : تو ریہ یہ ہے کہ متکلم ذو معنی کلام استعمال کرے اور اس کا ظاہر ی معنی مراد نہ لے اور اس پر کو ئی واضح قر ینہ بھی قائم نہ کرے ۔ مثلا کو ئی ظالم کسی مو من کے بارے میں پو چھے اور تم کو ڈر ہو کہ وہ اس کو ضرر پہنچائے گا تو تم اس کو یوں جواب دو ”میں نے اس کو نہیں دیکھا “ہاں ایک گھنٹہ پہلے میں نے اس کو دیکھا تھا ، اور تمہارا مقصد اس سے یہ ہو کہ ابھی چند منٹ پہلے اس کو نہیں دیکھا ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69