آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ سوم)



سوال: آپ نے جو اطمینان کے سلسلہ میں فرمایا اگر اس کے سچا ہو نے کا اطمینان حاصل نہ ہو بلکہ ظن حاصل ہو تو ؟

جواب: ظن کا حاصل ہو نا کافی نہیں ہے ۔

سوال : یہ حکم ایسے پڑے ہو ئے مال میں تھا کہ جس کا مالک معلو م نہ تھا لیکن اگر کو ئی انسان کسی دوسرے انسان کے اموال ،ضروری سامان اور دوسری چیزوں کو طاقت کے بل بو تے پر ظلم اور بر بریت کے طور پر غصب کرلے تو ؟

جواب: کسی کے مال کو غصب کرنا گنا ہان کبیرہ میں سے ہے ،اور غاصب قیامت کے دن طرح طرح کے شدید عذاب کا مستحق ہوگا ۔

نبی پاک سے مروی ہے کہ آپ نے ارشاد فرمایا :

”من غصب شبر امن الا رض طوقہ اللہ من سبع ار ضین یوم القیامۃ“

”جو کو ئی ایک با لشت زمین کو غصب کرے ، خدا وند کر یم قیامت کے دن سا توں زمینوں کا طوق بنا کر اس کے گلے میں ڈالے گا۔“

اور غاصب پر واجب ہے کہ غصب کی ہو ئی چیز کو اس کے مالک کو لو ٹا دے چا ہے وہ گھر ہو یا نقد رقم ہو یا کو ئی اور چیز ہو ۔ سوال: جب غاصب غصبی گھر کو اس کے مالک کو واپس کردے تو کیا غاصب اپنے ذمہ سے بری ہو جا ئے گا؟

جواب: نہیں بلکہ وہ گھر کا کرایہ بھی اس کو دے گا جتنی مد ت اس میں رہا ہے اور یہ کر ایہ جتنا عام طور پر ہو تا ہے ۔وہ اسے دے دے ۔

سوال: اگر غاصب نے اس میں رہائش بھی نہ کی ہو تب بھی وہ کرایہ دے گا ؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 next