آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ سوم)



سوال : او داج ار بعہ کسے کہتے ہیں ؟

جواب : وہ چار رگیں ہیں ”مری “کھا نے کی نلی ”حلقوم “سا نس لینے کی نالی اور دوجان کہ یہ دو رگیں ہیں کہ جو مری اور حلقوم کا احاطہ کئے ہو ئے ہیں ۔

سوال: ذرا و ضاحت کے سا تھ بیان کیجئے ؟

جواب : جو ذبح کے ما ہر ین ہیں وہ کہتے ہیں کہ اگر تم اوداج اربعہ کو قطع کرو تو تم (جوزہ )سرکے سمت پہنچ جاؤ گے اگرتم اس کا کچھ حصہ جسم میں پاؤ تو اس کے معنی یہ ہو ئے کہ تم نے اوداج اربعہ کو مکمل طور پر قطع نہیں کیا کیو نکہ جو زہ حلقوم اور مری کے جمع ہو نے کہ جگہ ہے اور جوزہ کے اوپر نہ حلقوم ہے نہ مری۔

سوال: اس کے معنی یہ ہو ئے کہ جب میں ذبح کروں تو جو زہ کے نیچے سے کا ٹوں نہ کہ اس کے اوپر سے ؟

جواب : اسی طرح جوزہ کے نیچے سے کاٹوں تا کہ جو زہ جسم میں نہ رہے ۔

سوال : اگر میں نے غلطی سے جوزہ کے اوپر سے کا ٹا،نہ کہ اس کے نیچے سے پھر میں اپنی خطا سے آگاہ ہوا تو میں ذبیحہ کے مر نے سے پہلے اس کو جوزہ کے نیچے سے کاٹ سکتا ہوں ؟

جواب : ہاں تمہارے لئے جائز ہے ۔اور چو پاؤں میں اونٹ مخصوص طور پر نحر کیا جاتا ہے،نہ کہ ذبح کیا جاتا ہے ۔

سوال : اونٹ کو کس طرح نحر کرتے ہیں ؟

جواب : جب تم او نٹ کو نحر کرنا چا ہو ۔ چھر ی یا نیزہ یا اور کو ئی لو ہے کاتیز ہتھیار اس کے لبہ میں داخل کردو ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 next