آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ سوم)



جواب : تو وہ مال کو اس رو ضہ کی عمارت ،یا اس کے فرش ، یااس کے ساز و سامان یا اس کے کسی اور فائدہ میں خرچ کرے اگر نذر کرنے والے نے مذکورہ چیزوں کے علاوہ کسی معین چیز کے متعلق نذر نہ کی ہو ۔

سوال : اگر انسان نبی یا امام یا ان کی کسی اولاد کے لئے نذر کرے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟

جواب : یہ مال ان کے غریب زوار کو دے دے یا ان کے حرم شر یف یا اس کے مثل کسی دو سرے حرم میں خر چ کردے ۔

سوال : جب انسان ظن قوی رکھتا ہو کہ اس نے کسی معین چیز کی نذر کی تھی تو کیا اس پر نذر کا پورا کرنا واجب ہے ۔

جواب : اگر اسے اطمینان ہو کہ اس نے نذر کی تھی تو اس پر نذر کا پور ا کرنا واجب ہے ورنہ اس کا پورا کرنا واجب نہیں ہے ۔ میرے والد نے اس کے بعد مزید فر مایا: کبھی انسان خدا سے عہد کرتا ہے کہ میں یہ کام کروں گا یا کہتا ہے ”عا ہدت اللہ ان افعل “ خدا سے عہد کرتا ہوں کہ میں یہ کا م کروں گا یا کہتا ہے ”علی عہد اللہ انہ متی کان ۔۔۔۔فعلی۔۔۔۔“مجھ پر اللہ کا عہد ہے کہ جب یہ کام”’ تو مجھ پر “‘پس جب وہ یہ کہہ دے تو اس پر وہ عہد پورا کرنا واجب ہے جو اس نے کیا ہے ۔

سوال : تو اس کے معنی یہ ہو ئے کہ عہد ، نذر کی مانند ہے جو معین صیغہ کے بغیر صحیح نہیں ہے ؟

جواب : ہاں عہد نذر کے ما نند ہے ، اور عہد اسی چیز میں صحیح ہو گا جو شر عی طور پر رجحان رکھتی ہو ، چا ہے اس کا رجحان دنیوی وذاتی ہی کیوں نہ ہو ، اور عہد میں وہی شرائط ہیں جو نذر میں بیان کئے جا چکے ہیں ۔

سوال : اور اگر انسان اس عہد کی خلاف ورزی کرے کہ جو اس نے اللہ سے کیا ہے تو ؟

جواب : اس پر کفارہ واجب ہے اور وہ یہ ہے کہ ایک غلام کو آزاد کرے ، یا سا ٹھ مسکینوں کو کھا نا کھلائے یا پے در پے ساٹھ روزے رکھے ۔

میرے والد نے اس کے بعد مزید فرمایا : اور قسم کا پورا کرنا بھی اسی طرح واجب ہے اگر کوئی عمداًاس کی مخا لفت کرے تو اس پر کفارہ واجب ہے اور وہ یہ ہے کہ ایک غلام کوآزاد کرے یا دس مسکینوں کو پیٹ بھر کھا نا کھلا ئے یاتین دن مسلسل روزہ رکھے اور قسم یا یمین میں لفظ کا ہو نا شر ط ہے قسم اللہ تعا لیٰ کے متعلق ہو اور جس چیز کی قسم کھا رہا ہے اس کے پور ا کرنے پر وہ قدرت و استطاعت رکھتا ہو اور اس پر عمل کرنا بھی اس کے لئے ممکن ہو ، جس چیز کی قسم کھا رہا ہے وہ شر عی طور پر پر رجحان رکھتی ہو ، چا ہے وہ مصلحت ذاتی و شخصی ہی کیوں نہ ہو ، اور قسم کھا نے والا بالغ و عاقل ہو ، اور قصد و اختیار کے سا تھ قسم کھائے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 next