بيدارى عالم اسلام كى نشا ة ثانيہ



1) استانفورڈ جى ، شاد ،سابقہ حوالہ ص 100

2) استانفورد جى شاد،سابقہ حوالہ ص 40

3) لارڈكين راس ، سابقہ حوالہ ص 26_ 24

4) اوزون چارشيلى ، سابقہ حوالہ ص 131 ، 141 ، استانفورڈ جى شاو،سابقہ حوالہ ص 85 _ 82 _ 52 لارڈكين راس، سابقہ حوالہ ص 27 _ 24

5) Sender ØŒOp.Cit.P.30

244

تيمور كى يلغار اور بايزيد اول ÙƒÛ’ بيٹوں ÙƒÛ’ باہمى كشمكش سے خلاء پيدا ہوا ،اسكے بعد عثمانى تاريخ كا دوسرا دور شروع ہوا كہ جسے عثمانى بادشاہت كى دوبارہ تشكيل اور عثمانى حكومت ÙƒÛ’ عروج ÙƒÛ’ دور سے ياد كياجاتا ہے  _ سلطان محمد اول ÙƒÛ’ زمانہ ميں دوبارہ عثمانيوں ميں يكجہتى پيدا ہونے ÙƒÛ’ بعد مراد دوم Ù†Û’ قسطنطيہ كو ايك مدت تك محاصرہ ميں ركھا _ (1) اور اناتولى ÙƒÛ’ بہت سے امراء كو اطاعت گزار بنايا _ (2)

سلطان محمد دوم (حكومت 886_855 / 1481_ 1451 عيسوي) المعروف فاتح تخت نشين ہوا، اسے عثمانى فتوحات كى تاريخ ميں اہم ترين فتح يعنى سنہ 857 كا / 1452 عيسوى ميں قسطنطيہ كى فتح اور بيزانس كى بادشاہت كے خاتمہ كى توفيق حاصل ہوئي يہاں تك كہ قرون وسطى كا دور ختم ہوا اور قرون جديد كا دور شروع ہوا _ اس نے قسطنطيہ كو عظےم الشان مساجد اور مدارس كے اسلامى دارالحكومت ميں تبديل كرديا _ (3)

مغرب ميں سربيا ، بوسنيا، ہرزگوينيا اور شمال ميں جزيرہ كريمہ پر قبضہ كرليا _ ليكن شہربلغراد كو فتح كرنے سے ناكام رہا (4) فاتح نے مشرقى روم كے دارالحكومت كو فتح كرنے اور ديگر فتوحات كے ذريعے مملكت عثمانيہ كو ايك بہت بڑى طاقتور بادشاہت ميں تبديل كيا اور خود ايك عظيم الشان بادشاہ كے روپ ميں دنيا كے سامنے جلوہ گر ہوا _ (5)

وہ تجارت كے پھلنے پھولنے كو بہت اہميت ديتا تھا _ عمومى مصالح كے پيش نظر اس نے مملكت عثمانيہ كے اٹلى سے روابط كو كنٹرول كرتے ہوئے انہيں ايك خاص نظم ميں لايا _ اٹلى كے تاجروں پر كسٹم ٹيكس كى معافى ختم كردي_ اور بعد ميں انكے تجارتى مال پر كسٹم ٹيكس دو فى صد سے پانچ فيصد بڑھاديا اور مملكت عثمانيہ كے شہرى خواہ يوناني، يہودى ، ارمنى اور مسلمانوں كو سہولت دى كہ اٹلى كے تاجروں كى جگہ يہ لوگ تجارت كريں _



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 next