بيدارى عالم اسلام كى نشا ة ثانيہ



فاتح ÙƒÛ’ حكم پر مسجد فاتح ÙƒÛ’ گرد ونواح ميں بننے والے مدارس نيز دربارسے وابستہ مدارس اور علمى مراكز علماء دين اور حكومتى عہديداروں كى تربيت ÙƒÛ’ اہم مراكز بن Ú†ÙƒÛ’ تھے  _ (4)

-------------------

1) Inalcik ،Op.cit ،P 465 ،Inalcik ،La ،Vol ،7 PP 533 -534

2_ احمد راسم ، سابقہ حوالہ ص 219_

3_ ابوالقاسم قرباني، زندگى نامہ رياضى دانان دورہ اسلامي_ تہران ص 364 _360 _

4) Huseyin ØŒYurdaydin ØŒDusunceve bilim Tavihi( 1300-1600 ) in Turkiye Tarihi ØŒed sim Aksin ØŒVd 2 ØŒPP. 181-182

246

فاتح كے بعد سلطان بايزيد دوم اور اس كے بعد سلطان سليم اول ( 926_ 918ق) المعروف ياووز (بے رحم) تخت نشين ہوا _ اس نے چالدران كى جنگ ميں شاہ اسماعيل صفوى پر كاميابى كے علاوہ مكمل طور پرا ناتولى پر تسلط، شام اور مصر كو فتح كرنا اور مماليك (غلاموں) كى حكومت ختم كرتے ہوئے عثمانى مملكت كو دوگنا كرديا _ ''خادم حرمين شرفين'' كا لقب اختيار كيا اور شريف مكہ كى طرف سے اس كے نام كاخطبہ پڑھا گيا اور مصر ميں خاندان عباسى كے آخرى خليفہ ''متوكل على اللہ سوم'' سے خليفہ كا عنوان اپنے ليے اور اپنے عثمانى خاندان كيلئے منتقل كرنے كے ليے پورے عالم اسلام پر حكمرانى كے درپے ہوا(1)_ انہى فتوحات بالخصوص بحيرہ روم كے مشرقى اور شمال مشرقى تمام سواحل كے عثمانى مملكت سے الحاق نے اس مملكت كى اقتصادى ترقى ميں اہم كردار ادا كيا _ (2)

شاہ سليم بذات خود شاعر تھا فارسى ميں اسكا ديوان آج بھى اس كى يادگار ÙƒÛ’ طور پر باقى ہے  _ وہ علماء اور عرفاء كى محفل ميں بيٹھنا پسند كرتا تھا _ شيخ محى الدين ابن عربى ÙƒÛ’ ساتھ عقيدت كى بناء پر شام ميں انكى قبرپر ايك مقبرہ بنايا _ (3) اس Ù†Û’ اپنے زمانے ÙƒÛ’ مشہور علمى وثقافتى مراكز كى لائبريريوں سے نفيس كتابوں كو استنبول منتقل كيا اور علماء ØŒ ہنرمندوں اور تاجروں كو بھى استنبول دعوت دي، اسطرح وہ چاہتا تھا كہ جسطرح وہ اسلامى دنيا كا طاقتورترين سلطان نظر آتا ہے  _ اسى طرح اسكا دارالحكومت بھى عالم اسلام كا عظےم الشان شہر بن جائے(4)_ اگر چہ شاہ سليم Ù†Û’ آٹھ سال سے زيادہ حكومت نہيں كى اسكے باوجود اتنى قليل مدت ميں روم ايلى اور آناتولى ÙƒÛ’ علاقوں كى ايك مقامى مملكت ايك عالمگير بادشاہت تك ترقى كرگئي _ (5)

--------------------------



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 next