بيدارى عالم اسلام كى نشا ة ثانيہ



بعد كے ادوار ميں مسلمان غازيوں كے ان علاقوں پر حملوں سے ہندوستانيوں كى دين اسلام سے آگاہى اور دلچسپى بڑھتى چلى گئي _ مسلمان مجاہدين كے ساتھ عرفا اور صوفيوں كى بہت بڑى تعداد اسلام كى تبليغ و ترويج كيلئے اس سرزمين ميں داخل ہوئي كہ انہوں نے مسلمان مجاہدين سے مختلف انداز سے اپنے مكتب كى بہت وسيع شكل ميں اور عميق انداز ميں ہندوستانيوں ميں ترويج كى _

مسلمانوں كى زيادہ تر فتوحات ہندوستان ÙƒÛ’ شمالى علاقوں ميں انجام پائيں _ شروع ميں ترك اور افغان سلاطين ان علاقوں ميں داخل ہوئے  _ بعد ÙƒÛ’ ادوار ميں مختلف مسلمان خاندان ہندوستان ميں حكومت كرتے رہے  _ مثلاً دكن ÙƒÛ’ بہمن ØŒ قطب شاہي، تغلق Ùˆ ... آخركار مغل مسلمان خاندان ہندوستان كى بلا مقابلہ سياسى اور اقتصادى قوت كى صورت ميں سامنے آيا _ مغليہ خاندان اپنے منظم اور مرتب نظام حكومت كى بناء پورے ہندوستان كو ايك حكومت ÙƒÛ’ پرچم تلے Ù„Û’ آئے  _ بلاشبہ ہندوستان ميں مسلمانوں كى حكومت كا عروج مغليہ خاندان ÙƒÛ’ اقتدار ÙƒÛ’ دوران تھا _

سياسى تاريخ

ہند ÙƒÛ’ مغليہ سلسلہ حكومت يا بابرى حكومت كى بنياد ظہر الدين بابر Ù†Û’ ركھى كہ جسكا نسب تيمور مغل تك پہنچتا تھا _ تيمور چونكہ منگول قوم سے نسبت ركھتا تھا اسى لئے بعض تاريخى ماخذات ميں مغليہ سلسلہ حكومت كو ہندوستان ÙƒÛ’ منگولوں ÙƒÛ’ عنوان سے بھى ياد كيا گيا ہے  _ (1)

ظہيرالدين ابتدا ميںسمرقند كا حاكم تھا _ اس نے 910 ہجرى قمرى ميں شہر كابل پر قبضہ كرليا اس دور ميں اسكے ہمسايوں ميں دو بڑى طاقتيں صفوى اور ازبك تھے ان كى موجودگى ميں وہ ہرگز اپنى مملكت كو مركزى ايشيا يا ايران كى طرف نہيں بڑھا سكتا تھااسى لئے اس نے اپنے حملات اور فتوحات كا مركز مشرقى علاقوں مثلاً ہند اور

-------------------------------

1) شيخ ابوالفضل مبارك ، اكبرنامہ، غلامرضا طباطبائي مجد كى كوشش سے تہران _ مؤسسہ مطالعات وتحقيقات فرہنگى ص 138

252

كابل كو قرار ديا _ بابر كى 936ہجرى قمرى ميں وفات كے بعد اسكا فرزند ہمايوں تخت نشين ہوا ، ہمايوں اپنے طاقتور رقيبوں يعنى اپنے سوتيلے بھائي كامران ميرزا اور شيرشاہ سورى كى طرف سے دبائو ميں تھا ،بالآخر 951 ہجرى قمرى ميں شير شاہ سورى سے شكست كھانے كے بعد اس نے شاہ طہماسب صفوى كے دربار ميں پناہ لى _ يہاں تك كہ 962ہجرى قمرى ميںايرانيوں كى مدد سے دوبارہ اپنا تاج و تخت واپس لے ليا _ (1)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 next