بيدارى عالم اسلام كى نشا ة ثانيہ



5) مشرق كے بارے ميں تجزيہ كرتے ہوئے انتہائي سادگى اور متضاد رويے كا مظاہرہ كرنا كہ جو كچھ بھى يورپ كے علاوہ تھا اسے مشرق سے ربط دينا اور يورپ سے مشابہ قرار دينا اور ان خيالات كے گوناگون مجموعات پر مشرق كے نام كا اطلاق كرنا _ (1)

مجموعى طور پر مشرق شناسوں اور استعمار ميں وابستگى اور مشرق شناسوں ÙƒÛ’ استعمار گر حكومتوں كى خدمت كرنے كو ''ايلن رشين '' ÙƒÛ’ نظر ÙƒÛ’ مطابق مندرجہ ذيل صورت ميں واضح كيا جاسكتا ہے  _

بعض مشرق شناس مشرقى ممالك اور اقوام كے بارے ميں مطالعہ كرتے ہيں اور انكى ايك تصوير پيش كرتے ہيں پھر اس تصوير كو ديكھتے ہوئے استعمار گر حكومتوں كو راہنمائي اور نصيحت كرتے ہيں تاكہ وہ مشرقى ممالك پر اپنے تسلط اور حكومت كو جارى ركھيں _

عہد حاضر كا مشرق شناس بھى اگر كوشش كرے كہ مشرقى ممالك اور اقوام كے بارے ميں ايك حقيقى تصوير كشى كرے پھر بھى وہ اس قسم كى تصوير كو پيش كركے استعمار ى ممالك كى خدمت كر ے گا _

------------------------------

1) نصر محمد عارف ،سابقہ حوالہ ،ص 125_121_

296

آج بھى مشرق شناسى ايسا مقام ركھتى ہے كہ اگر محقق مشرق كے بارے ميں فكر كرنا اور تاليف كرنا چاہے تو وہ اس راہ ميں مشكلات كى ديواروں كو عبور نہيں كرسكتا كہ جو مشرق كو سمجھنے ميں ركاوٹ كى صورت ميں ركھ دى گئي ہيں ، بالفاظ ديگر مشرق آج بھى مشرق شناسى كى وجہ سے حقائق كے تشنہ اور غير جانبدار محققين كيلئے ايك آزاد موضوع نہيں بن سكتا ،اسكا مطلب يہ نہيں ہے كہ فقط مشرق شناسى كى شكل ميں يا مشرق شناس وغيرہ مشرق كے بارے ميں تحقيقات ميں مشغول ہيں بلكہ اسكا مطلب يہ ہے كہ مشرق شناسى ايك عمومى اور مجموعى مفادات پر مشتمل ايك گينگ كى صورت ميں سامنے آچكا ہے كہ جب بھى يہ غير معمولى اور عجيب و غريب شے يعنى مشرق كے بارے ميں تجزيہ كيا جائے گا يہ گينگ وہاں حاضر وموجود ہوگا اورا پنے اثرات ڈالے گا _ (1)

 

صہيونيزم:

لفظ ''صہيونيزم '' باہم مخالف فريقين ميں مختلف اور متضاد معانى او رمفاہيم ÙƒÛ’ ساتھ استعمال ہوتا ہے  _حالانكہ خود صيہونى لوگ اسے ايك مثبت صفت سمجھتے ہيں جو كہ انكے تشخص اور مقاصد كو بيان كرنے ÙƒÛ’ لئے استعمال كيا جاتا ہے  _ جبكہ انكے مخالفين اسے مكمل طور پر ايك منفى صفت سمجھتے ہيں كہ جو انكے منفى تشخص اور مقاصد كو بيان كرنے ÙƒÛ’ ساتھ ساتھ عالم اسلام پر انكے ظلم وستم سے بھرى ہوئي تاريخ بالخصوص مظلوم ملت فلسطين پر انكے وحشتانك مظالم كى ياد دلاتاہے  _ (2)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 next