بيدارى عالم اسلام كى نشا ة ثانيہ



مقالہ ''يہوديت وصہيونزم''(3) كا مصنف جوكہ خود بھى متعصب صہيونى ہے لفظ ''صہيونيزم'' كے بارے ميں لكھتا ہے كہ ''ہرٹزل'' (4) نے 1887 ء ميں اپنى كتاب ''حكومت يہود ''كى اشاعت اور ہفت

-------------------------

1) ايڈورڈسعيد ،سابقہ حوالہ ص 39_

2) محمد كريمى ، پشت نقاب صلح ، تہران ص 7_

3) Haiko Haumann، Judasimand Zionism، The first Zionist Congress in ، 1897Basel، 1997 PP 11-12

4)تھيوڈر ہرٹزل ہنگرى ميں پيدا ہوا بعد ميں وين كى طرف نقل مكانى كى ، كچھ عرصہ بھاگ دوڑ كركے اپنا نام صہيونيزم تحريك كے ايك حقيقى بانى كى حيثيت سے تاريخ كے اوراق پر ثبت كروايا _ اس نے سال 1896 ء ميں كتاب حكومت يہود لكھى كہ جسميں اسكے مخاطب مختلف ممالك كے سربراہ تھے ،اس كتاب ميں اس نے صہيونيزم تحريك كى مكمل تھيورى پيش كى _

297

روزہ ''دنيا '' كو نشر كرنے ÙƒÛ’ بعد ) اپنى تمام تر كوشش اور گروہى صلاحيتوں كو بروئے كار لاتے ہوئے اس ہدف كو سامنے ركھا كہ صہيونى گروہوں كى ايك مٹينگ بلائي جائے  _ ناثان بربناؤوم (1)Ù†Û’ اس تحريك كا نام ''صہيونيزم'' ركھا اور 1890 Ø¡ ميں اس Ù†Û’ پہلى بار اپنے اخبار ميں''خود رہائي''(اپنے آپ كو آزاد كرنا) ÙƒÛ’ عنوان سے اس كلمہ كو استعمال كيا _ليكن 1897 Ø¡ ميں سوئيزرلينڈ ÙƒÛ’ شہر بال ميں صہيونيزم كا پہلا سمينار منعقد ہوا جس ميں صہيونيزم كى يہ تعريف كى گئي كہ اس سے مراد''وہ دعوت ہے كہ جو صہيونيزم فاؤنڈيشن كى طرف سے دى جارہى ہے اور وہ كوششيں مراد ہيں كہ جو اس حوالے سے فاؤنڈيشن كى طرف سے ہورہى ہيں _ اس تعريف ÙƒÛ’ مطابق صہيونى وہ ہے كہ جو ''بال'' ÙƒÛ’ سمينار پر عقيدہ ركھے اور اسے قبول كرے  _

عبدالوہاب المسيرى نے صہيونيزم كے بارے ميں كتاب ميں صہيونيزم كى وضاحت ميں لكھتے ہيں كہ سولہويں صدى كے اواخر سے ليكر اٹھاريوں صدى كے آغاز تك صہيونيزم عيسائيت پر استوار ايك غير يہودى دينى مكتب اور اٹھاريوں صدى كے اوائل سے ليكر انيسويں صدى كے اوائل تك صہيونيزم ايك غير يہودى تہذيب تھى جو غير دينى ،خيالى اور صاحب اجزا اساس پر مبنى تھي_ (2)

صہيونيزم كى تشريح كے حوالے سے مجموعى طور پر تين نظريات ہيں :



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 next