بيدارى عالم اسلام كى نشا ة ثانيہ



255

جہانگير كى طرف سے انگريزوں كے وفد كا پرتباك استقبال ہوا _ يہاں تك كہ جہانگير نے انگريز سفير كو چارسو فوجى سواروں كى كمانڈ كے عہدہ كى پيش كش كى _ كچھ عرصہ بعد ہاكنز سورت بندرگاہ كى طرف لوٹ گيا _ يوں ايسٹ انڈيا كمپنى كے ذريعہ انگريزوں كا مغلوں سے پہلا رابطہ ہوا _

سن 1612 عيسوى ميں جہانگير كى حكومت ميں انگريز فوج Ù†Û’ ہالينڈ كى فوج ÙƒÛ’ ہمراہ بحيرہ ہند ميں پرتگاليوں كو سخت شكست دي_ اس شكست سے جہانگير بہت زيادہ خوش تھا _ مسلمان حاجيوں كوہميشہ پرتگاليوں كى طرف سے حملوں اور لوٹ مار كا سامنا تھا _ اس شكست سے مسلمان حاجى كافى حد تك پرتگاليوں ÙƒÛ’ حملوں سے آسودہ ہوگئے  _ اس واقعہ ÙƒÛ’ بعد انگريز وفد كى درخواست ÙƒÛ’ پيش نظر جہانگير Ù†Û’ ايسٹ انڈيا كمپنى كو ہندوستان ميں فعاليت كى اجازت دي_ يوںمغلوں Ù†Û’ انگريزوں ÙƒÛ’ تعاون ÙƒÛ’ ساتھ پرتگاليوں پر غلبہ پاليا اور انہيں ہندوستان ÙƒÛ’ ساحلوں سے دور دھكيل ديا _ (1)

شاہجہاں كے دور ميں بھى پرتگاليوں كے ساتھ جنگ اور انگريزوں سے دوستى كى پاليسى جارى رہى _ 1622 عيسوى ميں شاہجہاں نے پرتگاليوں سے نمٹنے كے لئے ہگلى كے علاقوں ميں فوجى دستے بھيجے ان فوجى دستوں نے انگريزوں كے تعاون سے پرتگاليوں كو شكست دى اور انہيں غلام كے طور پر بازاروں ميں بھيجا گيا يہ قدم پرتگاليوں كے اقدامات كے جواب ميں اٹھايا گيا تھا _ (2)

اورنگ زيب ÙƒÛ’ دور ميں اسكے عقائد كى بناء پر انگريزوں سے نزاع پيدا ہوا اس Ù†Û’ بنگال ميں انگريزوں سے جنگ كى اور اس جنگ ÙƒÛ’ بعد سورت كى بندرگاہ كو انگريزوں ÙƒÛ’ قبضہ سے چھڑاليا _ ليكن دريائي راستوں سے حاجيوں ÙƒÛ’ قافلوں كى حفاظت Ùˆ مدد ÙƒÛ’ پيش نظر اس Ù†Û’ انگريزوں سے صلح كى اور سورت كى بندرگاہ ان ÙƒÛ’ سپرد كى _ اورنگ زيب ÙƒÛ’ آخرى دور ميں انگريزوں Ù†Û’ چند علاقوں مثلاً مدراس، بمبئي ' كلكتہ ميں بہت سے مراكز قائم كرليے  _ (3)

------------------------------

1) برايان گاردنر ،سابقہ حوالہ ص 58_

2) ش، ف ، دولافوز،سابقہ حوالہ ص 158_

3) برايان گاردنر ، سابقہ حوالہ ص 95_

256



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 next