بيدارى عالم اسلام كى نشا ة ثانيہ



990 قمرى ميں اكبر بادشاہ كے دور حكومت ميں فارسى زبان حكومت كى سركارى زبان قرار پائي_ يہ بادشاہ فارسى ادبيات اور ثقافت كو خاص اہميت ديتا تھا _ آج كى اصطلاح كے مطابق اس نے ايك دارالترجمہ كى بنياد ركھى تاكہ سنسكرت اور ہندى كى قديم كتابوں كا فارسى زبان ميں ترجمہ ہو_ شايد اس دور ميں فارسى اشعار كے مطالب ومضامين ميںجدت اور وسعت كى ايك وجہ شعرا حضرات كا ہندى ادبيات سے آشنائي اور قربت ركھنا ہو(2)

اس دور ميں معروف شعراء ÙƒÛ’ بہت سے ديوان سامنے آئے  _ ايرانى شاعروں كى ہندوستان كى طرف

------------------------

1) آن مارى شيمل ، ادبيات اسلامى ہند، ترجمہ يعقوب آند، امير كبير ، 1373 ص 38 ، 37_

2) محمد فتوحي، نقد خيال، نقد ادبى در سبك ہندى ، تہران روزگار 1371 ، ص 73_

258

ہجرت اور امراء Ùˆ اشراف طبقہ كى شاعروں كو اہميت دينا باعث بنا كہ اكبر بادشاہ ÙƒÛ’ دور ميں فيض دكني، غزالى مشہدى اور عرفى شيرازى جيسے شعراء ظاہر ہوئے  _ ايرانى شاعروں كى يہ ہجرت جہانگير اور شاہ جہاں ÙƒÛ’ دور ميں بھى جارى رہى _ جہانگير ÙƒÛ’ دور ميں طالب آملى (سال 1036 قمرى ) ايك مشہور ترين شاعر تھے كہ جنہيں ملك الشعرائے دربار كا اعزاز حاصل تھا _

اسى طرح صائب تبريزى ( سال 1081 قمري) ہندى سبك ميںايك مشہور ترين شاعر تھے جو شاہ جہان كے ہاں خصوصى مقام كے حامل تھے، كہ اورنگ زيب كے بادشاہ بننے سے زبان فارسى اور اس كے ساتھ شعراء كى رسمى حمايت كم ہوتى گئي _ ليكن ايك اور مشہور شاعر بيدل دہلوى (1054 _ 1133 قمري) اسى دور ميں ظاہر ہوئے جنكے اشعار فارسى ميں ہندى سبك كے عروج كى حكايت كرتے ہيں _

اسى طرح اس دور ÙƒÛ’ ديگر شعراء ميں غالب دھلوي_ شيدا فتحپورى اور حزين لاہيجى ہيں _ مغليہ عہد ميں مصنفين اور منشى حضرات Ù†Û’ بہت سى ادبى اور تاريخى كتب كو لباس تحرير پہنايا _ دنيا كى تاريخ ØŒ عمومى تاريخ اور خاص سلسلوں كى تاريخ ÙƒÛ’ حوالے سے بہت سى كتابيں تاليف Ùˆ تصنيف ہوئيں اس دور ميں ہندى كتابوں كا فارسى زبان ميں ترجمہ كافى پر رونق تھا _ مثلاً رامائن ØŒ مہا بھارت ( جنگ نامہ ) اور اور اوپانشاد كا سنسكرت سے فارسى زبان ميں ترجمہ اسى دور ÙƒÛ’ ترجمہ كى مثالوں ميں سے ہے  _ (1)

مسلمان عرفا اور انكى ہندوستان ميں خدمات



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 next