بيدارى عالم اسلام كى نشا ة ثانيہ



ايسٹ انڈيا كمپنى اور انگلستان گورنمنٹ كى پاليسى باعث بنى كہ ہندوستان جوكہ خودكپڑے بنانے اور برآمد كرنے والا ملك تھا اب كپڑا درآمد كرنے والا ملك بن گيا اس كى برآمدات صرف روئي تك محدود رہ گئيں _ ايشيا ÙƒÛ’ جنوب مشرقى اور جنوبى ممالك بھى اس مشكل سے بچ نہ سكے  _ اہل ہالينڈ Ù†Û’ انڈونيشيا كو اپنے قبضہ ميں كيا ہوا تھا اور انہوں Ù†Û’ اس سرزمين پر كافى اور چينى كى كاشت كو بڑھايا اور انگريزوں كى ہندوستانى طرز كى اقتصادى تبديلياں يہاں بھى وجود ميں لائے  _

فرانسيسى لوگ بھى انڈيا اور چين ميں داخل ہوئے اور انہى كى طرز كى استعمارى سياست كو لاگو كيا اسطرح كہ سن 1747 Ø¡ سے 1850 Ø¡ تك انڈيا اور چين ÙƒÛ’ تمام علاقے سوائے تھائي لينڈ ÙƒÛ’ انكے كنٹرول ميں آگئے  _ تھائي لينڈ ميں انہوں Ù†Û’ بالواسطہ مداخلت كى _ اپنے استعمارى مفادات كو پورا كرنے كيلئے انہوں Ù†Û’ اس ملك ميں بہت سے امور ميں سہوليات حاصل كيں مثلاً جہاز راني، تجارتى فعاليت اور كسٹم ڈيوٹى سے چھوٹ جيسے امور ميں رعايتيں حاصل كيں يہاں تك كہ انہوں Ù†Û’ كيپيٹلائزيشن كا حق بھى حاصل كيا _

اسى طرح چين بھى انكے استعمارى حملات كى زد ميں آيا _ كيونكہ اس بہت بڑى آبادى والے ملك Ù†Û’ استعمارى طاقتوں كى ماركيٹ كو اپنى طرف متوجہ كرليا تھا _ مثلاً يورپى لوگوں بالخصوص انگريزوں Ù†Û’ چين ميں افيون (منشيات كى ايك قسم )درآمد كرتے تھے ØŒ چين كى حكومت Ù†Û’ اس تجارت كو محدود كرنے كيلئے اقدامات كئے جس ÙƒÛ’ نتيجہ ميں سنہ 1842 Ø¡ ميں جنگ افيون واقع ہوئي اور چين كو شكست ہوئي اس جنگ ÙƒÛ’ ايك سال بعد فرانس اور انگلستان Ù†Û’ چين پر مشتركہ حملہ كيا اور اس ملك كو شكست ہوئي اس ÙƒÛ’ نتيجہ ميں انہوں Ù†Û’ چين كو مجبور كيا كہ وہ انہيں مختلف امور مثلاً جہاز رانى ØŒ كسٹم اور تجارت وغيرہ ميں بہت سے امتيازى حقوق دے  _ يوں چين كا اقتصاد بھى استعمارى كنڑول ميں آگيا اور نابود ہوگيا _ جس كى وجہ سے كئي ميلين چينى لوگوں Ù†Û’ روزگار كى تلاش ميں اپنے وطن كو ترك كيا اور يورپى ممالك اور امريكا ميں سخت كام كرنے پر مجبور ہوئے  _ (2)

---------------------

1) سابقہ حوالہ ، ص171 _ 146_

2) سابقہ حوالہ ، ص ص 249 _ 231 _ 143_ 121 _

277

مشرقى وسطى اور خليج فارس ميں استعمار

اہل يورپ كى يہ كوشش تھى كہ بحرى راستوں سے نئي نئي جگہوں كو دريافت كرتے ہوئے اپنى طاقت اور تسلط كو بڑھائيں _ اور سب سے زيادہ ثروت ومال كے ذخائر كو جمع كريں _ سولہويں صدى كے ابتدائي سالوں ميں پرتگالى لوگ خليج فارس ميں داخل ہوئے اور پرتگالى بحرى سردارايلبو كرك نے سن 1514 ء ميں جزيرہ ہرمز پر قبضہ كرليا _ انہوں نے 512 1 ء سے گمبرون (بندرعباس ) جو كہ ايك عمدہ تجارتى مركز تھا ، پر بھى قبضہ كيا ہوا تھا _ (1)

انكا تقريباً ايك صدى تك خليج فارس ÙƒÛ’ علاقوں پر كنٹرول رہا _ يہاں تك كہ صفوى بادشاہ ØŒ شاہ عباس Ù†Û’ انگريزوں سے ايك قرار داد Ø·Û’ كى اور انكى بحرى طاقت كى مدد سے اس قابل ہوا كہ پرتگاليوں كوہميشہ ÙƒÛ’ ليے خليج فارس سے نكال دے  _ ليكن انگريزوں Ù†Û’ اپنے اثر نفوذ كو بڑھانا جارى ركھا جس كى بڑى وجہ خليج فارس كى تزويرى (اسٹرٹيجك) اہميت تھى _ انہوں Ù†Û’ عرب شيوخ سے بھى قرار داد باندھي، ان شيوخ Ù†Û’ انگريزوں كو بعنوان قاضى ØŒ مصالحت كروانے والے اور ثالث مانتے ہوئے يہ عہد كيا كہ درياى قزاقى ØŒ اسلحہ اور غلاموں كى سمگلنگ سے پرہيز كريں Ú¯Û’  _

سنہ 1800 عيسوى (فتحعلى شاہ قاجاركے دور ميں) ايران كى طرف سے انگلستان كو بہت سے تجارتى حقوق ديے گئے ، انہوںنے سال 1856 ء ميں بوشہرميں فوج كو لاكر اس پر قبضہ كرليا ليكن آخر كار ايران كے تمام شہروں كو ترك كرديا _ (2)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 next