بيدارى عالم اسلام كى نشا ة ثانيہ



در حقيقت طاقت كى تكون كہ جو آج اسرائيلى صہيونى سياست كو چلاتى ہے وہ جنگى مجرموں كى تكون ہے  _ ان ميں سب سے پہلے بيگن ہے كہ جسے بن گورين Ù†Û’ حقيقى ہٹلر كا لقب ديا ہے ،دوسرا جنرل آريل شيرون جيسے اپنے جلادانہ صفات كى وجہ سے قصاب لبنان كا لقب ملا ہے اور تيسرا اسحاق شامير ہے جسكا ماضى نسل پرستى سے بھر پور ہے  _ (2)

مشرق وسطى ÙƒÛ’ حساس علاقے ميں صہيونى حكومت كى ہوس Ùˆ طمع باعث بنى كہ اسلامى ممالك اپنا بے پناہ بجٹ اسلحہ اور فوجى مقاصد كيلئے قرار ديں ،عسكرى امور ميں ہر روز بڑھتى ہوتى رقم سے علاقہ ميں باہمى جنگ كا خطرہ بھى بڑھتا ہوا محسوس ہو رہاہے  _ صہيونى حكومت ÙƒÛ’ تباہ كن اسلحہ ÙƒÛ’ كارخانوں Ù†Û’ اس علاقہ كو بحرانى كيفيت ميں ڈال ديا ہے اسى وجہ سے مشرق وسطى كى بعض حكومتيں دنيا ميں اسلحہ كى سب سے بڑى خريدار شمار

----------------------------

1) سيامك كاكالى ، تا ثير طرح نظم نويں جہانى بر صلح اعراب و اسرائيل ، سلسلہ مقالات خاورميانہ شناسى ،مركز پوہشہاى علمى و مطالعات استراتيك خاورميانہ ، فروردين 1375، ص 20_ 14_

2) روہ گارودى ، سابقہ حوالہ، ص 170_ 157_

304

ہوتى ہيں ،مثلا 1995 ميں سعودى عرب Ù†Û’ 1/8 ارب ڈالر، مصر Ù†Û’ 9/1 ارب ڈالر اور كويت Ù†Û’ ايك ارب ڈالر اسلحہ ÙƒÛ’ حصول كيلئے خرچ كرتے ہوئے اسلحہ ÙƒÛ’ خريداروں كى فہرست ميں سب سے پہلے آگئے ،گيارہ ستمبر ÙƒÛ’ حادثے اور مشرق وسطى ميں اغيار كى فوج كى موجودگى كہ جو دہشت گردى سے مقابلے ÙƒÛ’ بہانہ كى بناء پر آئي ہے اورماضى قريب ميں صہيونى حكومت كى حركات كى وجہ سے مشرق وسطى كا علاقہ دوبارہ بحران زدہ اور فوجى نقل Ùˆ حركت كا مركز بن گياہے  _ (1)

صہيونى حكومت ذرائع ابلاغ پر تسلط كى اپنى وسيع كوشش ميں يہانتك كامياب ہوگئي ہے كہ اس نے دنيا كى معروف خبرايجنسيوں اور مشہور بين الاقوامى ٹيلى وين چينلوں كو اپنے كنٹرول ميں لے ليا ہے اور يہ چيز اس دور ميں بہت اہم محسوس ہوتى ہے كہ جسے (communication)(روابط كے دور )سے تعبير كيا گيا ہے اور دنيا ايك چھوٹے سے قصبے كى شكل ميں آگئي ہے ،ذرائع ابلاغ پر تسلط كى بنيادى وجہ لوگوں كے اذہان اور انكے ماحول كو اپنے مقاصد كيلئے ہموار كرنا ہے اور مجموعى طور پر يہ سب كچھ اسلام اور مسلمانوں پر ثقافتى حملے كيلئے انجام پايا ہے (2) _

ان سب ÙƒÛ’ باوجود اسلامى بيدارى اسلامى ممالك كى سياسى طاقت كى صورت ميں تشكيل پارہى ہے  _

مسلمان اپنے اسلامى تشخص اور كلچر كے سہارے سے اپنے ابدى و تابندہ مشن كو زندہ كرنا چاہتے ہيں ، بہت سى اسلامى تحريكوں كا وجود مثلا حزب اللہ كى انقلابى تحريك ، حماس، اسلامى جہاد اور انتفاضا (صہيونى دشمن كے مقابلے ميں مزاحمت كى تحريك )اور عالم اسلام كى ديگر تحريكيں اسى حقيقت كو روشن كر رہى ہيں ،عالمى كلچر كي



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 next