بيدارى عالم اسلام كى نشا ة ثانيہ



284

بعض دانشوروں كى رائے ÙƒÛ’ مطابق آئي ØŒ ايم ØŒ ايف اور عالمى بينك اپنے تسلط ÙƒÛ’ تحت ممالك كى اقتصادى ترقى كى يہ تعبير كرتے ہيں كہ يہ ترقى پذير ممالك صنعتى ممالك كيلئے اپنے دروازے كھول ديں _ اسى قسم كى ترقى تك پہنچنے كےلئے ضرورى ہے كہ جہاں تك ممكن ہے قرض لياجائے، كسٹم ٹيكس لينے سے ليكر اشياء اور اجناس پرعوام ÙƒÛ’ ليے ٹيكس كى معافى جيسى شرائط كہ جو تجارتى معاملات كو بہت ضرر پہنچاتى ہيں سے بچنا چاہيے اور بيرونى سرمايہ كارى كو آسان بنانا چاہيے  _

بالفاظ ديگر تيسرى دنيا كيلئے ضرورى ہوتا ہے كہ وہ ترقى يافتہ ممالك كى اقتصادى حالت سے خود كو مطابقت ديں _ا س ترقى ÙƒÛ’ سفر پر ہميشہ خسارے ميں رہتے ہوئے اپنى ضروريات كو پورا كرنے كيلئے غير ملكى قرضوں ÙƒÛ’ حصول كى خاطر آئي ØŒ ايم ØŒ ايف ÙƒÛ’ اقدامات پر انحصار كريں _ عالمى بينك اور آئي ØŒ ايم ØŒ ايف ÙƒÛ’ پسنديدہ قوانين اور تدبير جن ممالك ميں جارى ہوتى ہيں وہاں يہ انكى آمدنى ÙƒÛ’ تناسب ميں بہت زيادہ خلل كا باعث بنتى ہيں _ بہرحال آئي ØŒ ايم ØŒ ايف ÙƒÛ’ پروگرامز بين الاقوامى اقتصادى معاملات اور مغربى ممالك ÙƒÛ’ مفادات كيلئے سود مند ثابت ہوتے ہيں بالفاظ ديگرترقى پذير ممالك كو اس وقت مالى تعاون حاصل ہوگا كہ جب وہ آئي ØŒ ايم ØŒ ايف كى شرائط اور سياسى اقتصادى تدابير كو اپنے ہاں جارى كريں Ú¯Û’  _ (1)

 

عالمگيريت (2) اور اسكے نتائج

ايك اورمسئلہ كہ جسكا آج دنيا تجربہ كر رہى ہے وہ عالمگيريت ہے  _خلاصةً يہ بھى كہاجاسكتا ہے كہ عالمگيريت كى ايك تعريف عمل (پراسس) كى صورت ميں اور ايك ''منصوبے '' كى صورت ميں كى جاسكتى ہے  _ يعنى بعض اہل نظر ÙƒÛ’ خيال ÙƒÛ’ مطابق ذرائع ابلاغ ميں ترقى اور وسعت كى بناء پر انسانى معاملات

-----------------------

1) على رضا ثقفى خراسانى ، سير تحولات استعمار در ايران ، مشہد ص 212_ 206_

2) Globalization

285

انتہائي سرعت اور آسانى سے انجام پا رہے ہيں ايسے لگ رہا ہے كہ روز بروز ممالك كى حد بندياں اور سرحديں غير اہم ہو رہى ہيں اور ان ممالك كى حكومتيں غير ملكى ہاتھوں ميں كھيلنے پر مجبور ہيں _



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 next