بيدارى عالم اسلام كى نشا ة ثانيہ



ہمايوں كے بعد جلال الدين اكبر تخت نشين ہوا اگر چہ اس كى عمر چودہ سال سے زيادہ نہ تھى ليكن اس نے اپنے ايرانى شيعہ سرپرست بہرام خان كى تدبيروں سے اپنى حكومت كى ابتدائي مشكلات پر قابو پاليا _

اكبر Ù†Û’ اپنے دور حكومت ميں دارالحكومت كو دہلى سے آگرہ كى طرف منتقل كيا _ اس Ù†Û’ اپنے دانا وزير ابوالفضل علامى كى مدد سے اپنے ماتحت علاقوں ميں ايك خاص نظم Ùˆ قانون جارى كيا _ اكبر بادشاہ كا دور حكومت مغليہ دور كا عروج شمار ہوتا ہے  _ (2)

اس نے اپنے رقيبوں كى بہت سى بغاوتوں اور ہندووں كى بغاوت كا قلع قمع كرتے ہوئے اپنى حكومت كو پندرہ صوبوں ميں تقسيم كيا اور بذات خود گورنروں كے كاموں كى نگرانى كرتا تھا _

1014 ہجرى ميںجلال الدين اكبر Ù†Û’ آگرہ ميں انتقال كيا _ اسكے بعد اسكا بيٹا جہانگير تخت نشين ہوا _ جہانگير Ù†Û’ اپنى حكومت ÙƒÛ’ دوران سكھوں كى سب سے بڑى بغاوت كا خاتمہ كيا _ اس وجہ سے ہندوؤں ميں اسكے حوالے سے كينہ پيدا ہوا _ ہندوؤں Ù†Û’ جہانگير ÙƒÛ’ رقيبوں كا ساتھ ديا جسكى بناء پر بعض علاقے احمد نگر، دكن وغيرہ مغليہ مملكت سے نكل گئے  _ جہانگير Ù†Û’ بھى زندگى ÙƒÛ’ آخرى سالوں ميں مجبورہوكر كابل ميں سكونت اختيار كي_

1037 قمرى ميں جہانگير كابڑا بيٹا شاہ جہاں تخت نشين ہوا چونكہ اسكى ملكہ نورجہاں ايرانى تھي، اسى ليے بہت

----------------------------

1) بايزيد بيات _ تذكرہ ہمايوں واكبر، محمد ہدايت حسن كى تصحيح سے  _ تہران، انتشارات اساطير ØŒ ص 3_

2) شيخ ابوالفضل مبارك سابقہ حوالہ ص 205_

253

سے ايرانيو ں نے مغليہ دربار ميں جگہ پائي_ (1)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 next